مہاراشٹرا

مہاراشٹر حکومت نے ممبئی کے 2 بڑے پلوں کا نام تبدیل کردیا

چیف منسٹر ایکناتھ شندے نے 28 مئی کو ویر ساورکر جینتی پر میڈیا سے کہا تھا کہ وہ باندرہ-ورسوا سی لنک کا نام وی ڈی ساورکر کے نام پر رکھیں گے اور اس کا نام ویر ساورکر سیتو ہوگا۔

ممبئی: مہاراشٹر حکومت نے چہارشنبہ کو ممبئی کے دو بڑے پلوں کے نام تبدیل کردیئے۔ ریاستی حکومت نے ورسووا باندرا سی لنک کا نام بدل کر ویر ساورکر سیتو رکھا ہے جبکہ ممبئی ٹرانس ہاربر لنک روڈ کا نام اٹل بہاری واجپائی اسمرتی نہاوا شیوا اٹل سیتو رکھا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
قبائلی و اقلیتی پسماندگی پر توجہ دینے حکومت کی ضرورت: پروفیسر گھنٹا چکراپانی
"Excuse me” کہنا پڑا مہنگ ،ماں اور بچہ تشدد کا شکار
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل

دونوں پلوں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ چہارشنبہ کو ریاستی کابینہ کی میٹنگ میں کیا گیا۔ اجلاس میں کئی دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے 28 مئی کو ویر ساورکر جینتی پر میڈیا سے کہا تھا کہ وہ باندرہ-ورسوا سی لنک کا نام وی ڈی ساورکر کے نام پر رکھیں گے اور اس کا نام ویر ساورکر سیتو ہوگا۔

ریاستی کابینہ نے ممبئی میٹرو 3 روٹ کے لیے دھاراوی میں ایک پلاٹ حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا اور بی ڈی ڈی چال کی تعمیر نو کے منصوبے کے تحت جھونپڑیوں اور اسٹال مالکان کے لیے اہلیت کے معیار کو حتمی شکل دی۔ اس کے علاوہ کابینہ نے سر جے جے کالج آف آرٹس اینڈ آرکیٹیکچر کو ڈیمڈ یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔

اس کے علاوہ دیگر اہم فیصلوں میں پورے ریاست میں 700 مقامات پر ہندو ہردئے سمراٹ بالاصاحب ٹھاکرے اپالا دواخانہ کے نام سے سستی ڈسپنسری شروع کرنے کے لیے 210 کروڑ روپے خرچ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔