کالے جادو کا شبہ‘ ایک شخص کو جلتے کوئلے پر رقص پر مجبور کیا گیا
گاؤں کے مندر کے قریب مقامی افراد نے ایک مذہبی پروگرام منعقد کیا تھا۔ اس وقت 15-20 افراد مبینہ طور پر اس شخص کے گھر میں گھس گئے۔ اسے کھینچ کر باہر نکالا اور پروگرام کے مقام پر لے جاکر اسے جلتے کوئلے پر ناچنے کے لیے مجبور کیا۔
تھانے: کالا جادو کرنے کے شبہ میں سزا کے طور پر ایک 75 سالہ شخص کو جلتے کوئلے پر رقص کرنے کے لیے مجبور کیا گیا۔ اس ضمن میں پولیس نے کچھ افراد کے خلاف کیس درج کرلیا۔یہ واقعہ 4/ مارچ کو مرباد تعلقہ کے کیرویلے موضع میں پیش آیا جس میں یہ شخص جھلس گیا۔ کیس کی تحقیقات جاری ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کچھ لوگوں کو ایک شخص کے ہاتھ پکڑے دیکھا جارہا ہے اور ہجوم چلارہا ہے اور خوشی منارہا ہے کیوں کہ اسے جلتے کوئلہ پر رقص کرنے کے لیے مجبور کیا جاتا ہے۔ گاؤں کے مندر کے قریب مقامی افراد نے ایک مذہبی پروگرام منعقد کیا تھا۔
اس وقت 15-20 افراد مبینہ طور پر اس شخص کے گھر میں گھس گئے۔ اسے کھینچ کر باہر نکالا اور پروگرام کے مقام پر لے جاکر اسے جلتے کوئلے پر ناچنے کے لیے مجبور کیا۔ مرباد پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر پرمود بابر نے یہ بات کہی۔ کچھ گاؤں والو ں کا الزام ہے کہ وہ کالا جادو کررہا تھا چنانچہ اسے زدوکوب بھی کیا گیا۔ اس شخص کے پیر اور پیٹھ جھلس گئی۔ خاندان کی شکایت کے بعد پولیس نے کچھ لوگوں کے خلاف کیس درج کرلیا۔