مہاراشٹرا

مہاراشٹر میں کورونا وائرس کے 650 نئےمعاملے

مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 650 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

ممبئی: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے 650 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور دو لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
سائنسدانوں نے کووڈ 19کی شدت کا اندازہ لگانے والا آلہ بنایا
مہاراشٹرا میں 10 ہزار کروڑ کا ہائی وے اسکام، کانگریس کا الزام (ویڈیو)
مہاراشٹرا اسٹیٹ اِسکلس یونیورسٹی رتن ٹاٹا سے موسوم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل
نہ صرف مہاراشٹر بلکہ پورے ملک میں لوگ خوفزدہ ہیں:کجریوال

اس کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا متاثرین کی کل تعداد 81,55,839 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 1,48,479 ہو گئی ہے۔

ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران 650 متاثرین میں سے صرف ممبئی سے 182 کیس سامنے آئے ہیں۔

ممبئی اور تھانے میں اس مہلک وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ایک ایک مریض کی موت ہوگئی۔

اس دوران کورونا وائرس کے انفیکشن سے 779 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 80,01,444 ہوگئی۔

اس وقت ریاست میں 5,916 کورونا ایکٹیو مریض زیر علاج ہیں۔

ذریعہ
یواین آئی