حیدرآباد

کشن ریڈی نے صدر بی جے پی تلنگانہ کا جائزہ حاصل کرلیا

پارٹی دفتر میں جائزہ حاصل کرنے سے قبل کشن ریڈی نے چارمینار کی بھاگیہ لکشمی مندر میں پوجا کی۔ انہوں نے پارٹی کے سینئر قائدین کے ساتھ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول چڑھائے۔

حیدرآباد: مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے جمعہ کے روز یہاں صدر ریاستی بی جے پی تلنگانہ کا رسماً جائزہ حاصل کرلیا۔ پارٹی ذرائع نے یہ بات بتائی۔ رکن پارلیمنٹ کریم نگر بنڈی سنجے کو تبدیل کرتے ہوئے ریڈی کو پارٹی کاریاستی صدر بنایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں
تمام ہندوں سے متحد ہوجانے کی اپیل: بنڈی سنجے
شعبہ معدنیات میں مزید اصلاحات، پالیسی ساز فیصلے متوقع : کشن ریڈی
محترمہ آسیہ ریشماں وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش
کینسر سے متعلق شعور بیداری کی ضرورت: دامودر راج نرسمہا
شجر کاری صدقہ جاریہ ہے، ماحول کی حفاظت اسلامی فریضہ: مفتی حافظ محمد صابر پاشاہ قادری

پارٹی دفتر میں جائزہ حاصل کرنے سے قبل کشن ریڈی نے چارمینار کی بھاگیہ لکشمی مندر میں پوجا کی۔ انہوں نے پارٹی کے سینئر قائدین کے ساتھ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمہ پر پھول چڑھائے۔

 تقریباً ایک ماہ قبل پارٹی میں جاری اندرونی جھگڑوں کوختم کرنے کیلئے پارٹی ہائی کمان نے کشن ریڈی کو تلنگانہ کا نیا صدر مقرر کیا تھا۔