صحتمہاراشٹرا

مہاراشٹر میں کورونا کے 920 نئے معاملے، تین کی موت

ممبئی: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 926 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اس انفیکشن کی وجہ سے تین مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

ممبئی: مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 926 نئے معاملے درج ہوئے ہیں اور اس انفیکشن کی وجہ سے تین مریضوں کی موت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
گجرات کی 25 سیٹوں پر انتخابی مہم کا شور ختم
راج ٹھاکرے کی تصویر پر مہاراشٹر میں نیا تنازعہ
مہاراشٹرا میں دستانے بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی، 13 مزدور ہلاک
کووِڈ کیسس میں اضافہ، مرکزی وزیر ِ صحت منڈاویا کا جائزہ اجلاس

اس کے ساتھ ہی ریاست میں مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 81,48,599 جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1,48,457 ہو گئی ہے۔

صحت افسران نے بتایا کہ ممبئی میں سب سے زیادہ 276 نئے کیس درج ہوئے ہیں۔ یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 27 فیصد زیادہ ہے۔

اس انفیکشن کی وجہ سے بالترتیب گوندیا، کولہاپور اور رائے گڑھ اضلاع میں ایک ایک موت ہوئی ہے۔

محکمہ کے اعداد و شمار کے مطابق انفیکشن سے صحت یاب ہونے کی شرح 98.12 فیصد اور اموات کی شرح 1.82 فیصد ہے۔

a3w
ذریعہ
یو این آئی
a3w