تلنگانہ

محبوب نگر: اردو صحافیوں اور چھوٹے اخبارات کو ایکریڈیشن کارڈز جاری کرنے کے لیے ٹی یو ڈبلیو جے یو کی نمائندگی

چار ماہ قبل تلنگانہ ہائی کورٹ نے تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس (ٹی یو ڈبلیو جے یو) کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اردو صحافیوں کے ساتھ حکومت تلنگانہ کے معاندانہ رویے اور سوتیلا سلوک پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔

محبوب نگر: چار ماہ قبل تلنگانہ ہائی کورٹ نے تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس (ٹی یو ڈبلیو جے یو) کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے اردو صحافیوں کے ساتھ حکومت تلنگانہ کے معاندانہ رویے اور سوتیلا سلوک پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا تھا۔ ہائی کورٹ نے اردو صحافیوں کے ساتھ انصاف کے لیے دو ماہ کے اندر اقدامات کرنے کی ہدایات دی تھیں اور رپورٹ پیش کرنے کو کہا تھا۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری
جمعیۃ علماء کا ممبر بننا باعثِ ثواب اور ملت کیلئے نفع بخش عمل ہے: حافظ پیر خلیق احمد صابر

آج ان احکامات کی روشنی میں، متحدہ ضلع محبوب نگر کے معروف سینیئر صحافی، نائب صدر ریاستی ٹی یو ڈبلیو جے یو، الحاج محمد عبدالرافع ذکی قادری نے ایک یادداشت کے ساتھ ضلع کلکٹر آفس امستاپور میں ضلع کلکٹر و مجسٹریٹ شریمتی وجیندرا بوئ سے ملاقات کی۔ انہوں نے ہائی کورٹ کے احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ منڈل سطح پر اردو صحافیوں اور چھوٹے اخبارات کو ایکریڈیشن کارڈز جاری کیے جائیں۔

شریمتی بوئ نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ اردو صحافیوں کے ساتھ مکمل انصاف کیا جائے گا اور ان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ اس ملاقات میں یم یاد گیری ایڈیٹر مابھومی، جناب نافع بن حسن قریشی نائب معتمد یونین ضلع اور دیگر سینئر صحافی بھی موجود تھے۔

اس ملاقات کا مقصد اردو صحافیوں کی آواز کو حکومت تک پہنچانا اور ان کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانا تھا۔