مشرق وسطیٰ

سعودی عرب میں کار اسکریچنگ پر چالان

ٹریفک پولیس نے یاد دہانی کرائی ہے کہ دیگر خلاف ورزیوں پر ہونیوالے چالان کی ادائیگیوں کے حوالے سے دی جانے والی 50 فیصد رعایت کی مدت 18 اکتوبر کو ختم کردی جائے گی۔

ریاض: سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ کار اسکریچنگ پر ہونے والے چالان کی ادائیگی پرکوئی رعایت نہیں برتی جاتی، اسکریچنگ کرنے پر 20 سے 60 ہزار ریال تک کا چالان کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
دبئی میں گداگروں کے خلاف مہم، پانچ لاکھ درہم تک جرمانہ اور جیل کی سزا
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں ٹریفک پولیس نے خاص ہدایات جاری کردیں
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹریفک پولیس نے یاد دہانی کرائی ہے کہ دیگر خلاف ورزیوں پر ہونیوالے چالان کی ادائیگیوں کے حوالے سے دی جانے والی 50 فیصد رعایت کی مدت 18 اکتوبر کو ختم کردی جائے گی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ٹریفک چالان پر رعایتیں فراہم کی گئی تھیں تاکہ عوام پر مالی بوجھ کم کیا جا سکے۔

ٹریفک پولیس کے بیان میں کہا گیا تھا کہ 18 اپریل کے بعد سے ہونے والے ٹریفک چالان پر 25 فیصد رعایت حاصل کرنے کے لیے مقررہ وقت سے قبل جرمانہ ادا کر دیا جائے۔

وضاحت کی گئی تھی کہ جرمانے کی ادائیگی میں مزید مہلت حاصل کرنے کے لیے ابشر پورٹل پر درخواست دی جاسکتی ہے۔ 18 اپریل کے بعد ہونے والے چالان کی ادائیگی مہلت 45 دن ہے تاہم مزید مہلت حاصل کرنے کے ابشر پورٹل کا استعمال کیا جاسکتا ہے جس سے 90 دن کی مہلت مل جائے گی۔

وزارت داخلہ نے سعودی کابینہ کے فیصلے پرعمل درآمد کرتے ہوئے ٹریفک جرمانوں میں خصوصی رعایت کی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔