تلنگانہ

محبوب نگر: آثار مبارکہؐ کے دیدار سے حصول برکات اور نجات کا ذریعہ، مفتی خلیل احمد صاحب کا خطاب

یہ اجتماع سالانہ فاتحہ کے موقع پر کاشانۂ نقشبندیہؒ، محلہ مکہ مسجد، محبوب نگر میں منعقد کیا گیا، جہاں کئی مقدس آثار اور تبرکات کی زیارت کروائی گئی۔

محبوب نگر: امیر جامعہ و شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ، مفکر اسلام، زین الفقہاء حضرت علامہ مفتی الحاج محمد خلیل احمد صاحب نقشبندی نے محبوب نگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ آثار مبارکہؐ سے عقیدت و محبت رکھنا مؤمنانہ اوصاف میں شامل ہے اور غلامیٔ مصطفیٰؐ کی واضح دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آثار شریفہ و تبرکات کا دیدار دونوں جہاں میں سرخروئی اور فلاح کا باعث ہے۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں طلبہ کیلئے سائبر سکیورٹی اور مصنوعی ذہانت کی جدید تربیتی مہم کا آغاز
مسعود بن احمد گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر وطیفہ حسن پر سبکدوش
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
حیدرآباد میں اسٹیٹ اساتذہ یونین تلنگانہ کی جانب سے دعوۃ الافطار تقریب کا انعقاد
مائنارٹی سب پلان کے نفاذ کا مطالبہ، ایس سی، ایس ٹی، بی سی و مسلم فرنٹ کے وفد کی محمد اظہرالدین سے ملاقات

یہ اجتماع سالانہ فاتحہ کے موقع پر کاشانۂ نقشبندیہؒ، محلہ مکہ مسجد، محبوب نگر میں منعقد کیا گیا، جہاں کئی مقدس آثار اور تبرکات کی زیارت کروائی گئی۔ ان تبرکات میں غلاف کعبہ کا حصہ، موئے مبارکہؐ، زلف مبارکہؐ، حضراتِ خلفائے راشدینؓ و حسنین کریمینؓ کے مقدس آثار شامل تھے۔

اس موقع پر حضرت قاضی سید شاہ غوث محی الدین قادری چشتی کی صدارت میں منعقدہ محفل میں کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ کی جانب سے حضرت علامہ مفتی خلیل احمد صاحب کی ساٹھ سالہ دینی و ملی خدمات پر انہیں ایوارڈ اور سپاس نامہ پیش کیا گیا۔

اجتماع میں شہر کے معروف علماء و مشائخ نے شرکت کی اور آثار مبارکہؐ کے دیدار کو برکت اور رحمت کا ذریعہ قرار دیا۔ اجتماع کے اختتام پر شرکاء کے لیے تناول تبرک کا بھی معقول انتظام کیا گیا تھا۔