انٹرٹینمنٹ

مہیش بابو کی چیف منسٹر سے ملاقات 50لاکھ کا چیک حوالے

تلگو سوپر اسٹار مہیش بابو نے پیر کے روز یہاں چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور انہوں نے ریاست میں حالیہ شدید بارش اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 50لاکھ روپے کا چیک چیف منسٹر کے حوالہ کیا۔

حیدرآباد: تلگو سوپر اسٹار مہیش بابو نے پیر کے روز یہاں چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور انہوں نے ریاست میں حالیہ شدید بارش اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 50لاکھ روپے کا چیک چیف منسٹر کے حوالہ کیا۔

متعلقہ خبریں
نندی ایوارڈ کو غدر سے موسوم کرنے چیف منسٹر کا اعلان
چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 400 کروڑ وصول: نائیڈو
گنیش وسرجن کے انتظامات مکمل:وزیرٹرانسپورٹ
2029 کے فائنل میں راہول کو وزیر اعظم بنانے ریونت ریڈی کا عزم
حیدرآباد میں کار ٹسٹنگ سنٹر قائم کرنے ہینڈائی موٹر انڈیا کا فیصلہ

مہیش بابو نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ان کی قیام گاہ پر ملاقات کی اور چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں گرانقدر عطیہ دیا۔

بابو کے ساتھ ان کی اہلیہ و سابق بالی ووڈ اسٹار نمریتا شروڈکر بھی تھیں۔ قبل ازیں انہوں نے کہا تھا کہ سیلاب سے دونوں ریاستیں تلنگانہ اور اے پی متاثر ہوئی ہیں۔

تب میں نے ٹی ایس اور اے پی کے چیف منسٹر ریلیف فنڈ میں 50لاکھ، 50لاکھ عطیہ دینے کا عہد کیا تھا۔

a3w
a3w