سوشیل میڈیا

یوکرین کے رکن پارلیمنٹ نے روسی سفارتکار کو مکے مارے، ویڈیو وائرل

یوکرین اور روس کے نمائندوں کے درمیان اس ہاتھا پائی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں یوکرین کے رکن پارلیمنٹ اولیکسینڈر ماریوکوفسکی کو اپنے ملک کے جھنڈے کے ساتھ کھڑے دکھیا گیا ہے۔

انقرہ: ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی کس حد تک پہنچ چکی ہے۔ روس اور یوکرین کے نمائندوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔ انقرہ میں بلیک سی اکنامک کمیونٹی کے اجلاس میں پہلے روسی نمائندے نے وہاں نصب یوکرین کا جھنڈا پھاڑ دیا اور پھر دونوں ممالک کے نمائندوں میں جھڑپ ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
غزہ نسل کشی پر جشن منانے والا اسرائیلی فٹبالر گرفتار
ترنمول کانگریس قائد کا قتل باروپور میں کشیدگی
مسلم نوجوان کی ہلاکت، یوپی کے موضع میں کشیدگی
تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان، سعودی عرب، تیل کی پیداوار میں کٹوتی جاری رکھے گا
استنبول میں ایک اور زلزلہ کا امکان: ماہرین

یوکرین اور روس کے نمائندوں کے درمیان اس ہاتھا پائی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ ویڈیو میں یوکرین کے رکن پارلیمنٹ اولیکسینڈر ماریوکوفسکی کو اپنے ملک کے جھنڈے کے ساتھ کھڑے دکھیا گیا ہے۔

اسی دوران ایک روسی نمائندہ پیچھے سے آتا ہے اور یوکرین کا جھنڈا اُٹھاکر لےجاتا ہے۔ یہ دیکھ کر یوکرین کا نمائندہ غصے سے روسی نمائندے کے پیچھے جاتا ہے اور اُس کے منہ پر گھونسا مارتا ہے ۔

اس کے بعد روسی نمائندے کو کچھ دوسرے حکام  نے روک دیا۔ تاہم اس دوران یوکرین کے نمائندے اپنے جھنڈا واپس لے لیتے ہیں۔ فیس بک پر واقعہ کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اُنہوں نے یوکرینی زبان میں لکھا کہ اپنے ہاتھ ہمارے جھنڈے سے دور رکھیں۔ موقع پر موجودلوگوں نے اس واقعہ کی ویڈیو بنا لی۔

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس واقعہ سے ایک روز قبل کریملن میں صدر ولادیمیر پوٹن پر ڈرون حملہ ہوا تھا جس کے بعد یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی۔ تاہم یوکرین نے ڈرون حملہ کے واقعہ کی تردید کی ہے۔

واضح رہے کہ بحیرہ اسود کی اقتصادی برادری 30 سال قبل قائم ہوئی تھی اور روس اور یوکرین دونوں اس کے رکن ہیں۔ اس کا مقصد بحیرہ اسود کے علاقہ میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے کام کرنا ہے۔ تاہم اس کے برعکس اس میں صرف روس اور یوکرین کے نمائندے ہی تشدد کرتے نظر آئے۔