تلنگانہ
مہیش کمارگوڑ نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پرمبارکباد پیش کی
سوشل میڈیا پرسرگرم گوڑنے میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک پوسٹ میں کہا ”لڑکیوں کے ساتھ امتیاز سے پاک سماج کی تشکیل کے لئے ہم تمام کو مل کر کوشش کرنی چاہیے۔ ان کی حفاظت کریں، ان کا احترام کریں“۔
حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدرمہیش کمارگوڑ نے لڑکیوں کے عالمی دن کے موقع پرمبارکباد پیش کی۔
سوشل میڈیا پرسرگرم گوڑنے میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک پوسٹ میں کہا ”لڑکیوں کے ساتھ امتیاز سے پاک سماج کی تشکیل کے لئے ہم تمام کو مل کر کوشش کرنی چاہیے۔ ان کی حفاظت کریں، ان کا احترام کریں“۔
واضح رہے کہ اس دن کے موقع پر دنیا بھر میں لڑکیوں کے حقوق، تعلیم، تحفظ اور مساوی مواقع پر توجہ دی جاتی ہے۔
اس دن کا مقصد سماج میں لڑکیوں کے ساتھ امتیاز ختم کرنا اور انہیں احترام، تحفظ اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
مختلف ممالک میں اسکولوں، کمیونٹی سنٹرس اور سرکاری اداروں میں پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ نوجوان لڑکیوں کی ترقی اور خودمختاری کو فروغ دیا جا سکے۔