اب خواتین محرم کے بغیر بھی عمرہ ادا کرسکتی ہیں
اب خواتین بغیر محرم کے بھی عمرہ کرسکیں گی۔ سعودی حکام کا کہنا تھا کہ عمرہ ویزہ کی کوئی تعداد مقرر نہیں کی گئی ہے، کسی بھی قسم کے ویزے پر آنے والے افراد عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔

ریاض: سعودی عرب نے خواتین کو محرم کے بغیر عمرہ ادا کرنے کی اجازت دینے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے خواتین کو محرم کے بغیرعمرہ ادا کرنے کی اجازت دے دی۔ سعودی وزیرحج اور عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ خواتین کی عمرہ ادا کرنے کے لئے محرم کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔
اب خواتین بغیر محرم کے بھی عمرہ کرسکیں گی۔ سعودی حکام کا کہنا تھا کہ عمرہ ویزہ کی کوئی تعداد مقرر نہیں کی گئی ہے، کسی بھی قسم کے ویزے پر آنے والے افراد عمرہ ادا کر سکتے ہیں۔
سعودی وزیر نے مزید کہا کہ ہم حج اور عمرہ کے اخراجات میں کمی کرنا چاہتے ہیں، مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کی لاگت 200 بلین سعودی ریال سے بڑھ چکی ہے۔
یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو تین مہینے تک مملکت میں قیام کی سہولت دی تھی۔
پہلے عمرہ ویزا کی مدت ایک ماہ تھی لیکن اب دنیا کے کسی بھی ملک سے آنے والے عمرہ زائرین کو تین مہینے تک سعودی عرب میں قیام کی سہولت دی گئی ہے۔