حیدرآباد

شہر میں غیر مجاز مقیم سوڈانی شہری کی گرفتار ی اور ملک بدری

اس سوڈانی شہری کی شناخت27 سالہ محمد محمود العود فضل اللہ کی حیثیت سے کی گئی۔ پولیس نے پایا کہ اس کے ویزا کی مدت 2018 میں ہی ختم ہوگئی تھی۔

حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے ہندوستان میں غیر مجاز طور پر مقیم ایک سوڈانی شہری کو گرفتار کرتے ہوئے اسے اس کے ملک روانہ کردیا ہے۔

حیدرآباد نارکوٹک انفورسمنٹ ونگ (ایچ۔ نیو) کے عہدیداروں نے ایک سوڈانی شہری کو اس وقت گرفتار کرلیا جبکہ وہ شہر میں بنجارہ ہلز کے زہرہ نگر میں مشتبہ حالت میں گھوم رہا تھا۔

اس سوڈانی شہری کی شناخت27 سالہ محمد محمود العود فضل اللہ کی حیثیت سے کی گئی۔ پولیس نے پایا کہ اس کے ویزا کی مدت 2018 میں ہی ختم ہوگئی تھی۔

انکوائری پر اُس نے بتایا کہ وہ2015 میں طالب علم کے ویزا پر ہندوستان آیا تھا اور ویزا کی مدت 2018 میں ہی ختم ہوگئی تھی مگر اس کے باوجود وہ غیر قانونی طور پر شہر حیدرآباد میں مقیم تھا۔

سوڈانی شہری کو یہاں ماضی کے ڈرگس مجرموں کے ساتھ گھومتے ہوئے پایا گیا۔ایک اہم اطلاع ملنے پر شہر کے بنجارہ ہلز علاقہ سے بیرونی ملک کے شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آر آر او حیدرآباد کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے محمد محمود العود کو اس کے ملک کو روانہ کردیا گیا۔