دہلی

مجلس امیدوار طاہرحسین، تہاڑ جیل سے نامزدگی داخل کریں: دہلی ہائی کورٹ

دہلی ہائی کورٹ میں پیر کے دن دہلی پولیس نے 2020 کے فسادات کے ملزم طاہر حسین کی درخواست کی مخالفت کی جنہوں نے اسمبلی الیکشن کے لئے نامزدگی داخل کرنے عبوری ضمانت چاہی ہے۔

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ میں پیر کے دن دہلی پولیس نے 2020 کے فسادات کے ملزم طاہر حسین کی درخواست کی مخالفت کی جنہوں نے اسمبلی الیکشن کے لئے نامزدگی داخل کرنے عبوری ضمانت چاہی ہے۔

متعلقہ خبریں
یٰسین ملک سزائے موت کیس، سماعت سے ہائیکورٹ جج نے علیحدگی اختیار کرلی
دہلی فسادات کیس ایک شخص کو ضمانت منظور
انجینئر رشید، تہاڑ جیل واپس
عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر طاہر حسین کو ضمانت منظور
پرووائس چانسلر تقرر کیس، جامعہ ملیہ اسلامیہ کودہلی ہائیکورٹ کی نوٹس

اسدالدین اویسی کی مجلس نے طاہر حسین کو حلقہ مصطفی آباد سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔

طاہر حسین کی درخواست عبوری ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے دہلی پولیس کے وکیل نے جسٹس نینا بنسل کرشنا کی بنچ سے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلر تہاڑ جیل سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرسکتے ہیں۔

طاہر حسین کے وکیل نے دلیل دی کہ نامزدگی داخل کرنے کے لئے امیدوار کو دفتر جانا پڑتا ہے اور اپنے سارے اثاثوں کا درست حساب کتاب دینا ہوتا ہے۔ طاہر حسین کے وکیل نے انجینئر رشید کا حوالہ دیا۔

دہشت گرد فنڈنگ کے این آئی اے کیس کے ملزم انجینئر رشید کو نامزدگی داخل کرنے ضمانت ملی تھی۔

جسٹس نینا بنسل کرشنا کی بنچ نے کہا کہ جیل میں بیٹھ کر بھی نامزدگی داخل کی جاسکتی ہے۔ عدالت نے سماعت منگل تک ملتوی کردی۔ منگل کو طاہر حسین کی مستقل ضمانت کی سماعت ہونے والی ہے۔