خواتین بل کی مخالفت مجلس کی تاریخی غلطی: بنڈی سنجے
اس بل پر کانگریس اور بی آر ایس نے ڈوغلا رویہ اختیار کیا۔ انہوں نے کانگریس اور بی آر ایس کو ڈوغل پن ترک کرتے ہوئے آنے والے اسمبلی اور پارلیمنٹ انتخابات میں خواتین کو 33فیصد سیٹس پر امیدوار بنانے کا مشورہ دیا۔

حیدرآباد: بی جے پی رکن پارلیمنٹ کریم نگر بنڈی سنجے کمار نے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کو مخالف خواتین قرار دیتے ہوئے کہاکہ تاریخ میں مجلس کو مخالف خواتین کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ آج دہلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواتین تحفظات بل کی مخالفت کرتے ہوئے مجلس نے تاریخی غلطی کی ہے۔
اس بل پر کانگریس اور بی آر ایس نے ڈوغلا رویہ اختیار کیا۔ انہوں نے کانگریس اور بی آر ایس کو ڈوغل پن ترک کرتے ہوئے آنے والے اسمبلی اور پارلیمنٹ انتخابات میں خواتین کو 33فیصد سیٹس پر امیدوار بنانے کا مشورہ دیا۔
سنجے نے کہا کہ بی جے پی خواتین کا احترام کرتی ہے اور اقتدار میں شراکت دار بنانے کیلئے پارلیمنٹ میں خواتین تحفظات بل پیش کیا۔ آج خواتین نے بی جے پی کے اقدام کو سراہتے ہوئے بی جے پی کے قومی دفتر میں وزیر اعظم نریندر مودی کی تصویر کو دودھ سے نہلایا۔ آتش بازی کی گئی اور میٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے اپنی خوشی ومسرت کااظہار کیا۔