حیدرآباد
صنعت نگر ای ایس آئی اسپتال میں پیش آیا بڑا حادثہ، سینٹرنگ گرنے سے پانچ مزدور شدید زخمی
صنعت نگر میں واقع ای ایس آئی اسپتال میں پیر کے روز ایک سنگین حادثہ پیش آیا، جب عمارت کی مرمت کے دوران سینٹرنگ کا عارضی ڈھانچہ اچانک گر پڑا۔
حیدرآباد: صنعت نگر میں واقع ای ایس آئی اسپتال میں پیر کے روز ایک سنگین حادثہ پیش آیا، جب عمارت کی مرمت کے دوران سینٹرنگ کا عارضی ڈھانچہ اچانک گر پڑا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق مزدور اسپتال کی عمارت میں رینوویشن کا کام کر رہے تھے کہ اسی دوران سینٹرنگ کا سسٹم ٹوٹ کر منہدم ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں کئی مزدور نیچے دب گئے اور شدید زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق پانچ مزدوروں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ موقع پر موجود اسٹاف اور دیگر کارکنوں نے فوری طور پر زخمیوں کو باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا۔
حادثے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ رینوویشن کے دوران حفاظتی انتظامات پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔