جموں و کشمیر
جموں میں الیکشن ریالی کے دوران ملکا رجن کھرگے بیہوش
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اتوار کو جموں میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران اسٹیج پر بے ہوش ہوگئے جس وجہ سے الیکشن ریالی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

جموں: کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اتوار کو جموں میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران اسٹیج پر بے ہوش ہوگئے جس وجہ سے الیکشن ریالی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
کانگریس ترجمان کے مطابق پارٹی صدر کی حالت اب مستحکم ہے۔
اطلاعات کے مطابق جموں میں ایک الیکشن ریالی کے دوران کانگریس صدر ملکارجن کھرگے بے ہوش ہو گئے جس دوران اسٹیج پر موجود کانگریس قائدین اور سیکورٹی نے انہیں سنبھالا۔ کانگریس ذرائع کے مطابق ملکارجن کھرگے کی حالت مستحکم ہے اور انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔