لالو پرسادیادو نے 76 ویں سالگرہ منائی
روہنی آچاریہ نے ہی آرجے ڈی سربراہ کو گردہ کا عطیہ دیاتھا۔ چیف منسٹر بہارنتیش کمار نے آرجے ڈی سربراہ کو مبارکباد دی۔ آرجے ڈی نے پنچایت بلاک اور سب ڈیویژن (تعلقہ) سطح پر ریاست بھر میں خوشیاں منائیں۔

پٹنہ: سابق چیف منسٹر بہارلالوپرساد یادو نے پٹنہ میں اپنے ارکان خاندان کی موجودگی میں کیک کاٹ کر اپنی 76 ویں سالگرہ منائی۔ لالوپرساد یادو نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات سابق چیف منسٹر منسٹر بہار رابڑی دیوی کے بنگلہ (10 سرکولرروڈ) میں کیک کاٹا جہاں ڈپٹی چیف منسٹر تیجسوی یادو اور لالویادو کی بیٹی روہنی آچاریہ موجود تھیں۔
روہنی آچاریہ نے ہی آرجے ڈی سربراہ کو گردہ کا عطیہ دیاتھا۔ چیف منسٹر بہارنتیش کمار نے آرجے ڈی سربراہ کو مبارکباد دی۔ آرجے ڈی نے پنچایت بلاک اور سب ڈیویژن (تعلقہ) سطح پر ریاست بھر میں خوشیاں منائیں۔
آرجے ڈی ترجمان چترنجن گگن نے بتایاکہ دیگر ریاستوں میں بھی لنگر کا اہتمام کیاگیا۔ دواخانوں میں غریب مریضوں میں میوے تقسیم کئے گئے۔ معاشی کمزور طبقات کے بچوں کو اسٹیشنری بانٹی گئی۔
آرجے ڈی حامیوں نے خون کا عطیہ بھی دیا۔ توقع ہے کہ لالویادو 2024کے لوک سبھا الیکشن سے قبل ریاست میں اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے میں اہم رول ادا کریں گے۔
سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ مخالف بی جے پی قائدین کے ساتھ تال میل کی لالویادو کی صلاحیتوں کا جواب نہیں۔نتیش کمارکی مہاگٹھ بندھن حکومت میں آرجے ڈی سب سے بڑی حلیف ہے۔