تعلیم و روزگار

حیدرآبادی اسلامک اسکالر کو ملائشیا کا قومی ایوارڈ

انھیں ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ان کی کتاب”تھیوری، میتھاڈالوجی اینڈ تھیسس رائٹنگ۔ اسلامک ریسرچ“پر یہ ایوارڈ پیش کیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز اسلامی اسکالر پروفیسر محمد ممتاز علی صدر شعبہ اصول دینیات انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کوالالمپور ملائشیا کو اسلامی تحقیق کے موضوع پر ان کی حالیہ کتاب کے لئے حکومت ملائشیا نے قومی ایوارڈ عطا کیا۔

متعلقہ خبریں
پرواز MH370 کی گمشدگی کے دس سال مکمل، طیارہ کی تلاش دوبارہ شروع کرنے حکومت کا عزم
توہینِ مذہب کا الزام، خیبرپختونخواہ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں عالمِ دین قتل

پروفیسر محمد ممتاز کو اس سے قبل بھی اس طرح کے اعزازات عطاء کئے جاچکے ہیں۔

انھیں ملائشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ان کی کتاب”تھیوری، میتھاڈالوجی اینڈ تھیسس رائٹنگ۔ اسلامک ریسرچ“پر یہ ایوارڈ پیش کیا۔

انھیں پیش کردہ سند پر وزیراعظم ملائشیا انور ابراہیم اور وزیراعلیٰ تعلیم زامبری عبدالقادر کے دستخط ہیں۔ پروفیسر ممتاز علی کو 30 سے زائد ممالک میں اپنے مقالے پیش کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

a3w
a3w