حیدرآباد

تلنگانہ پردیش کانگریس کے قائدین میں آپسی جھگڑے

پردیش کانگریس کے کارگذار صدر ورکن اسمبلی جگا ریڈی نے ایک بار پھر پارٹی کے سینئر قائد ہنمنت راؤ کے خلاف صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی کے تبصرے پر ردعمل کااظہار کیا ہے اور جگا ریڈی نے کہا کہ وہ پیر کے روز ایک سنسنی خیز بیان دینے والے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کے قائدین میں آپسی جھگڑے ایسا دکھائی دے رہے ہیں، ابھی ختم نہیں ہوئے ہیں۔ پردیش کانگریس کے کارگذار صدر ورکن اسمبلی جگا ریڈی نے ایک بار پھر پارٹی کے سینئر قائد ہنمنت راؤ کے خلاف صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی کے تبصرے پر ردعمل کااظہار کیا ہے اور جگا ریڈی نے کہا کہ وہ پیر کے روز ایک سنسنی خیز بیان دینے والے ہیں۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جگا ریڈی نے کہا کہ ریونت ریڈی نے اپوزیشن کے صدارتی امیدوار یشونت سنہا کی حیدرآبادآمد کے مسئلہ پر پارٹی قائدین سے بات چیت نہیں کی لیکن میڈیا کے سامنے ریونت ریڈی نے یہ کہا کہ وہ اس مسئلہ پر پارٹی قائدین سے تبادلہ خیال کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہنمنت راؤ نے ایر پورٹ جا کر سنہا کا خیرمقدم کیا تو اے ریونت ریڈی، ان کے اس عمل پر بھڑک اٹھے اور ہنمنت راؤ کو بالراست طور پر مخاطب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے کہا تھا ”ہمیں ان سے ملنا چاہئے جو ہمارے گھر آتے ہیں“۔

اس تبصرہ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جگاریڈی نے کہا کہ کے سی آر کے گھر آنے والے سے نہیں ملنا چاہئے۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ یہ صحیح نہیں ہے کہ کانگریس قائدین کو یشونت سنہا سے نہیں ملنا چاہئے۔

انہوں نے ریونت ریڈی کے اُس تبصرہ پر بھی اعتراض کیا جس میں ریڈی نے یہ کہا تھا کہ پارٹی اصول کی خلاف ورزی کرنے والوں کو زدوکوب کرنا چاہئے۔

a3w
a3w