ممتا بنرجی نے عصمت دری، قتل کیس میں نچلی عدالت کے فیصلے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا
محترمہ بنرجی کا یہ بیان اس وقت آیا جب عدالت نے خاتون ڈاکٹر کے قتل میں مجرم ٹھہرائے گئے، سِوِک والینٹیئر سنجے رائے کو عمر قید کی سزا سنائی۔
کولکتہ: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے آر۔ جی۔ کر ہسپتال میں ایک جونیئر خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں نچلی عدالت کے فیصلے پر شدید ناراضگی اور حیرت کا اظہار کیا ہے۔
محترمہ بنرجی نے پیر کو عدالت کے فیصلے کے بعد کہا کہ انتہائی حساس معاملے میں سے ایک ،اس کیس میں عدالت کا فیصلہ حیرت انگیز ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ فیصلہ انتہائی مایوس کن تھا اور اس معاملے کو بے حد "غیر معمُولی ” معاملات میں شمار کیا جانا چاہیے تھا، جس میں مجرم کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے تھی۔
محترمہ بنرجی کا یہ بیان عدالت کی جانب سے خاتون ڈاکٹر کے قتل میں قصوروار شہری رضاکار سنجے رائے کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے بعد آیا ہے۔ سنجے رائے پر 9 اگست 2024 کو آر جی کار اسپتال میں کام کرنے والے 31 سالہ ڈاکٹر کے ساتھ عصمت دری اور قتل کا الزام تھا۔
محترمہ بنرجی کا یہ بیان اس وقت آیا جب عدالت نے خاتون ڈاکٹر کے قتل میں مجرم ٹھہرائے گئے، سِوِک والینٹیئر سنجے رائے کو عمر قید کی سزا سنائی۔
سنجے رائے پر الزام تھا کہ اس نے 9 اگست 2024 کو آر جی کر ہسپتال میں کام کرنے والی 31 سالہ ڈاکٹر کے ساتھ منھ کالا کیا اور پھر اس کا قتل کر دیا۔
وزیر اعلیٰ نے "ایکس” پر لکھا، "ہم اس انتہائی گھناونے اور حساس معاملے میں سزائے موت چاہتے ہیں اور اس پر زور دیتے ہیں۔
حال ہی میں، پچھلے تین چار مہینوں میں، ہم اس طرح کے جرائم میں مجرموں کے لیے سزائے موت یا زیادہ سے زیادہ سزا یقینی بنانے میں کامیاب رہے ہیں، تو پھر اس معاملے میں سزائے موت کیوں نہیں دی گئی؟”
محترمہ بنرجی نے کہا، "میرا پختہ یقین ہے کہ یہ ایک گھناونا اور سنگین جرم ہے جس کے لیے سزائے موت دی جانی چاہیے۔ ہم اب اعلیٰ عدالت میں مجرم کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کریں گے۔”