سوشیل میڈیاشمال مشرق

ویڈیو:ممتا بنرجی تقریر کے دوران عہدیداروں پر برس پڑیں

ممتا بنرجی نے کہا کہ اگر پولیس کچھ غلط کرتی ہے تو الزام ہم پر ہے، اگر حکومت کچھ غلط کرتی ہے تو یہ میری غلطی ہے، تاہم مجھے کچھ نہیں معلوم، میں نے کمبل اور چادریں کتنی محنت سے خریدی ہیں۔

کلکتہ: سندر بن علاقے کے ہنگل گنج میں ایک تقریب کے دوران ممتا بنرجی اس وقت غصہ میں آگئی موسم سرما کے پیش نظر تقسیم ہونے والے سامان اسٹیج پر نہیں آیا۔ ممتا بنرجی نے درمیان میں ہی تقریر کو روک دیا۔انہوں نے سوال کیا کہ اب تک سامان اسٹیج پر کیوں نہیں آیا ہے۔20منٹ کے بعدجب سامان اسٹیج پر پہنچ گیا تو ممتا بنرجی نے تقریر شروع کیا۔

ممتا بنرجی نے کہاکہ میں نے موسم سرما کے15000 کپڑے خریدے ہیں۔ان میں سے 5000 سویٹر، 5000 کمبل، 5000 چادریں، لوگوں کو ٹھیک سے ملنی چاہئیں۔ اگر نہیں تو میں خود اس پر نظر رکھوں گی۔

اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے افسران سے مخاطب ہو کر کہاکہ یہ کہاں ہیں؟ سردیوں کے 15 ہزار کپڑے کہاں ہیں؟ بی ڈی او دفترمیں سامان کیوں کیا۔جب تک بی ڈی او دفتر سے یہ سارے سامان نہیں آجاتے ہیں اس وقت میں یہیں بیٹھی رہوں گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر پولیس کچھ غلط کرتی ہے تو الزام ہم پر ہے، اگر حکومت کچھ غلط کرتی ہے تو یہ میری غلطی ہے، تاہم مجھے کچھ نہیں معلوم، میں نے کمبل اور چادریں کتنی محنت سے خریدی ہیں۔

ممتا بنرجی نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ میں نے بی ڈی او کو دفتر میں رکھنے کے لیے نہیں بھیجا، مجھے آپ سے اس کی امید نہیں تھی۔اگر آپ اس پروگرام کو صحیح طریقے سے نہیں کر سکتے تو کوئی ضرورت نہیں، اگر ڈی ایم، آئی سی ٹھیک سے کام نہیں کر رہے، اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہے تو میں کارروائی کروں گی۔

اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے کہا کہ 15 ہزار سردی کے کپڑے تقسیم کرنا ایک وقت میں مشکل ہے۔مگر جب میں یہاں آئی ہوں تو میری موجودگی میں بھی کچھ سامان تقسیم ہونا چاہیے۔