دہلی

منی پور کا مسئلہ پارلیمنٹ میں پوری طاقت سے اٹھایا جائے گا: راہول گاندھی

راہول گاندھی نے جو لوک سبھا میں قائد اپوزیشن بھی ہیں‘ تشدد زدہ ریاست منی پور کے دورے کے چند دن بعد آج کہا کہ کانگریس اور انڈیا بلاک منی پور میں قیام امن کا مسئلہ پوری طاقت کے ساتھ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے اور حکومت پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ اس المیہ کا خاتمہ کرے۔

نئی دہلی: کانگریس قائد راہول گاندھی نے جو لوک سبھا میں قائد اپوزیشن بھی ہیں‘ تشدد زدہ ریاست منی پور کے دورے کے چند دن بعد آج کہا کہ کانگریس اور انڈیا بلاک منی پور میں قیام امن کا مسئلہ پوری طاقت کے ساتھ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے اور حکومت پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ اس المیہ کا خاتمہ کرے۔

متعلقہ خبریں
10سال سے ملک کی آواز ہم نے نہیں آپ نے سلب کر رکھی تھی، مودی پر کانگریس کا پلٹ وار
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید
سی آئی ایس ایف کا 3300 رکنی دستہ آج سے پارلیمنٹ سیکوریٹی سنبھال لے گا
کسانوں کے قرض معافی، عثمان الہاجری کا دورہ گڈی ملکاپور ترکاری مارکٹ، کاشتکاروں سے ملاقات و شال پوشی
راجیہ سبھا کی مخلوعہ نشست کیلئے ہنمنت راؤ دعویدار

انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو شخصی طور پر منی پور کا دورہ کرنا چاہیے اور ریاست کے عوام کی مسائل کی سماعت کے بعد امن کی اپیل کرنی چاہیے۔ راہول گاندھی نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں یہ تبصرہ کیا۔

انہوں نے تشدد زدہ ریاست کے پیر کے دن کئے گئے دورہ کے موقع پر منی پور کے عوام کے ساتھ اپنی بات چیت کا ویڈیو بھی شیئر کیا۔ سابق کانگریس صدر نے کہا کہ میں نے منی پور میں تشدد پھوٹ پڑنے کے بعد تین مرتبہ اس ریاست کا دورہ کیا ہے لیکن بد قسمتی سے وہاں کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے۔ یہ ریاست آج بھی دو حصوں میں منقسم ہے۔

گھر جل رہے ہیں، بے قصور زندگیاں خطرے میں ہیں اور ہزاروں خاندان ریلیف کیمپوں میں قیام کرنے پر مجبور ہیں۔ وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ شخصی طور پر منی پور کا دورہ کریں۔ ریاست کے عوام کے مسائل کی سماعت کریں اور امن کی اپیل کریں۔

کانگریس لیڈر نے کہا کہ کانگریس پارٹی اور انڈیا بلاک منی پور میں قیام امن کی ضرورت کا مسئلہ پوری طاقت کے ساتھ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے اور اس المیہ کا خاتمہ کرنے حکومت پر دباؤ ڈالیں گے۔

گاندھی نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ سال 3 مئی کو منی پور میں نسلی تشدد پھوٹ پڑنے کے تین ماہ بعد اس ریاست کا دورہ کیا تھا اور جنوری 2024 میں اسی ریاست سے اپنی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا آغاز کیا تھا۔

a3w
a3w