کھیل
منوبھاکر اور سربجوت نے 10 میٹر ایرپسٹل مکسڈ ٹیم مقابلہ میں کانسے کا تمغہ جیت لیا
ہندوستان کی منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کی جوڑی نے آج 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ مقابلے میں جنوبی کوریا کے لی وونہو اور اوہ کو 16-10 سے شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا۔
پیرس: منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کی ہندوستانی جوڑی نے پیرس اولمپکس میں منگل کے روز 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ ٹیم مقابلےمیں ملک کے لیے دوسرا تمغہ جیتا۔
ہندوستان کی منو بھاکر اور سربجوت سنگھ کی جوڑی نے آج 10 میٹر ایئر پسٹل مکسڈ مقابلے میں جنوبی کوریا کے لی وونہو اور اوہ کو 16-10 سے شکست دے کر کانسے کا تمغہ جیتا۔
اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی خاتون شوٹر منو بھاکر ایک اولمپکس میں دو تمغے جیتنے والی ملک کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ ہندوستانی جوڑی نے کوالیفکیشن میں تیسرے نمبر پر رہ کر کانسی کے تمغے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔