دہلی

75 سال بعد بچھڑے بہن بھائی کی ملاقات

شیخ عبدالعزیز کہتے ہیں کہ 75 سال قبل خاندان سے الگ ہونے کے بعد کئی سال تکلیف میں گزارے۔انہوں نے اپنے خاندان کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کوئی سراغ نہیں ملا، ان کی کم عمری میں ہی شادی ہوگئی تھی لیکن ہمیشہ اپنے والدین اور دیگر رشتہ داروں سمیت پورے خاندان کے ساتھ دوبارہ ملنے کی خواہش ہمیشہ تھی۔

نئی دہلی: کرتارپور راہداری نے 75 سال بعد ایک اور بچھڑے خاندان کو ملادیا، 1947 میں تقسیم ہندکے بعد بچھڑ جانے والے بہن بھائی کی بالاًخر دوبارہ ملاقات ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
ملک کے پہلے وزیر اعظم نے تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کی: کے سی آر
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
مجلسی خاتون لیڈر کی 2 افراد کے خلاف شکایت
’’میں اکیلا ہی یہ سب کیوں برداشت کروں‘‘، فلم کے سین پر کنگنا رناوت کا مذاق بن گیا
لندن کی سڑکوں پر اونٹ کی سیر، کیا یہ عجیب نہیں (ویڈیو)

ڈان کی رپورٹ کے مطابق 81 سالہ مہندر کور نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بھارت سے گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور تک کا سفر کیا۔

اسی طرح 78 سالہ شیخ عبدالعزیز بھی اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان کے آزاد کشمیر سے کرتارپور پہنچے، واضح رہے کہ کرتار پور کوریڈور محبت، امن اور اتحاد کی راہداری کے نام سے جانا جاتا ہے۔

آزاد کشمیر کے رہائشی ضعیف العمر شیخ عبدالعزیز کی 1947ء میں بچھڑی ہوئی بہن مہندر کور سے 75 سال بعد ملاقات ہوئی ہے، طویل عرصے بعد جب دونوں کی ملاقات ہوئی تو جذباتی مناظر تھے، دونوں ایک دوسرے کو گلے لگا کر روتے رہے اور اپنے والدین کے کھو جانے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

1974 میں تقسیم ہند کے دوران سردار بھجن سنگھ کا خاندان (جو بھارتی پنجاب میں مقیم تھا) الگ ہوگیا تھا۔تقسیم کے بعد شیخ عبدالعزیز آزاد کشمیر منتقل ہو گئے جبکہ ان کے خاندان کے دیگر افراد ہندوستان میں ہی رہے۔

شیخ عبدالعزیز کہتے ہیں کہ 75 سال قبل خاندان سے الگ ہونے کے بعد کئی سال تکلیف میں گزارے۔انہوں نے اپنے خاندان کو تلاش کرنے کی بہت کوشش کی لیکن کوئی سراغ نہیں ملا، ان کی کم عمری میں ہی شادی ہوگئی تھی لیکن ہمیشہ اپنے والدین اور دیگر رشتہ داروں سمیت پورے خاندان کے ساتھ دوبارہ ملنے کی خواہش ہمیشہ تھی۔

خاندان کے افراد نے انکشاف کیا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے معلوم ہوا جس میں تفصیل لکھی تھی کہ ایک شخص تقسیم ہند کے بعد اپنی بہن سے الگ ہوگیا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری تلاش کے سبب دونوں خاندانوں کا رابطہ ہوا تو معلوم ہوا کہ مہندر کور اور شیخ عبدالعزیز آپس میں بہن بھائی ہیں جو 75 سال قبل الگ ہوگئے تھے۔

دونوں کی جب طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی تو مہندر خوشی سے نہال ہوچکی تھی، وہ اپنے بھائی کو گلے لگاتی اور ہاتھ چومتی رہیں۔اس خوشی کے موقع پر کرتارپور انتظامیہ نے دونوں خاندانوں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

دونوں خاندانوں نے ایک ساتھ گوردوارہ دربار صاحب کرتار پور کا دورہ کیا اور کھانا بھی کھایا، دونوں خاندانوں نے ایک دوسرے کو تحائف بھی دیے۔مہندرا نے حکومت پاکستان کی تعریف کرتے ہوئے کرتار پور راہداری منصوبے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کرتار پور راہداری نے دو بہن بھائیوں کو اکٹھا کیا ہے جو 75 سال قبل الگ ہو گئے تھے۔

a3w
a3w