تلنگانہ اور آندھرا کے کئی مقامات پر درجہ حرارت 40 ڈگری سے زائد درج
تلنگانہ کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت 44ڈگری سلسیس سے زائد درج کیاجارہا ہے۔بھوپال پلی ضلع کے مہدیش پور علاقہ میں اعظم ترین درجہ حرارت 45ڈگری سلسیس سے زائد درج کیاجارہا ہے۔
حیدرآباد: دونوں تلگوریاستوں تلنگانہ اورآندھراپردیش میں شدید گرمی کی صورتحال دیکھی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ تین دنوں کے دوران اسی طرح کی صورتحال برقراررہے گی۔
بعض مقامات پر درجہ حرارت45ڈگری سلسیس درج کیاگیا ہے جس سے گھروں سے نکلنے سے عوام گریز کررہے ہیں۔تلنگانہ کے کئی اضلاع میں درجہ حرارت 44ڈگری سلسیس سے زائد درج کیاجارہا ہے۔بھوپال پلی ضلع کے مہدیش پور علاقہ میں اعظم ترین درجہ حرارت 45ڈگری سلسیس سے زائد درج کیاجارہا ہے۔
نظام آباد ضلع میں 44.8ڈگری سلسیس،کومرم بھیم ضلع میں 45.7ڈگری سلسیس،سدی پیٹ ضلع میں 44.5ڈگری سلسیس،نرمل، عادل آباد اضلاع میں 44.2ڈگری سلسیس درج کیاگیا،سرسلہ ضلع میں 44.1ڈگری سلسیس،نظام آباد ضلع میں 44ڈگری، کریم نگر ضلع میں 43.9ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔
مغربی بہار سے تلنگانہ اورچھتیس گڑھ تک کم دباو کا علاقہ بنا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں تلگوریاستوں میں بارش ہورہی ہے۔آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم کے کنگری علاقہ میں اعظم ترین درجہ حرارت45.68ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔
نیلور ضلع کے وینکٹاچلم میں 43.3ڈگری سلسیس،پلناڈو ضلع میں 43.04ڈگری سلسیس، تروپتی میں 42.68ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔وجئے نگرم،وجے واڑہ، گنٹور،ایلورو کے بشمول اننت پورضلع میں درجہ حرارت 40ڈگری سلسیس سے زائد درج کیاجارہا ہے۔