حیدرآباد

تلنگانہ کے مختلف پراجکٹس میں پانی کا بہاؤ جاری

سری سیلم پروجیکٹ میں 62,391 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیاجس کے بعد اس کے دو دروازوں کے ذریعہ 1,15,876 کیوسک پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے مختلف پروجیکٹس میں پانی کے بہاو کا سلسلہ جاری۔ ناگرجناساگر پروجیکٹ میں پانی کے بہاو کا سلسلہ جاری ہے۔ بالائی علاقوں سے اس پروجیکٹ میں 76,495 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیا جس کے بعد عہدیداروں نے، 1,992 کیوسک نچلے علاقوں میں چھوڑا۔

اس آبی ذخیرہ میں مکمل آبی سطح 591 فٹ ہے اور موجودہ طورپراس کی سطح آب 541 فٹ درج کی گئی ہے۔ٹی ایم سی میں اس کی گنجائش 312.04 ٹی ایم سی ہے، موجودہ طورپراس کی سطح آب 190.41 ٹی ایم سی درج کی گئی ہے۔

سری سیلم پروجیکٹ میں 62,391 کیوسک پانی کا بہاو درج کیاگیاجس کے بعد اس کے دو دروازوں کے ذریعہ 1,15,876 کیوسک پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔ اس پروجیکٹ کی مکمل سطح آب 885 فٹ ہے تاہم اس کی موجودہ سطح آب 882.20 فٹ درج کی گئی ہے۔

 جورالہ پروجیکٹ میں بھی پانی کا شدید بہاو درج کیاگیا ہے۔ اس آبی ذخائر میں 47 ہزار کیوسک پانی کا بہاودرج کیاگیاجس کے بعد 42,621 کیوسک پا نی نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔جورالہ میں پانی کی مکمل سطح 318 فٹ ہے تاہم موجودہ طورپر اس کی سطح آب 317 فٹ ہے۔

a3w
a3w