شمالی بھارت
سی اے اے: مرکز، فیصلہ پر نظرثانی کرے: مفتی اعظم ہند
مفتی اعظم ہند شیخ ابوبکر احمد نے مرکزی حکومت کی طرف سے سی اے اے کے حالیہ نفاذ پر سخت تشویش ظاہر کی۔
ترواننت پورم: مفتی اعظم ہند شیخ ابوبکر احمد نے مرکزی حکومت کی طرف سے سی اے اے کے حالیہ نفاذ پر سخت تشویش ظاہر کی۔
انہوں نے خواہش کی کہ مرکز اس فیصلہ پر نظرثانی کرے۔ ملک میں سنی مسلمانوں کی بااثر مذہبی اتھاریٹی سمجھے جانے والے مفتی اعظم نے چہارشنبہ کے دن ایک بیان میں کہا کہ مذہب کو پیمانہ بنانے والا سی اے اے قانون بنیادی طورپر دستور کے اصولوں سے ٹکراتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے قانون پر ٹھپہ لگاتے ہوئے ہم اتحاد اور یکجہتی کو بڑھاوا دینے کے بجائے اپنے شہریوں میں پھوٹ ڈالنے کے بیج بونے کا جوکھم اٹھارہے ہیں۔
اتحاد اور یکجہتی ہمارے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سی اے اے جیسے اقدامات سے بین الاقوامی سطح پر ملک کی امیج مسخ ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مرکزی حکومت سے خواہش کرتا ہوں کہ وہ سی اے اے پر اپنا موقف بدلے۔