جرائم و حادثات

ہسپانوی خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کے معاملہ میں 5 دیگر مفرور ملزمین گرفتار

ڈمکا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پتامبر سنگھ کھیروار نے منگل کی شام دیر گئے نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس شرمناک واقعہ پر فوری ایکشن لیا اور ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

دمکا: جھارکھنڈ کے ڈمکا ضلع کے ہنسڈیہا تھانہ علاقے میں گزشتہ روز ہسپانوی خاتون کی عصمت دری کے معاملے میں پولس نے منگل کو پانچ دیگر مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں
پوکسو کیس کا نابالغ ملزم، ہائی کور ٹ سے بری
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار
سعودی عرب میں لڑکی سے غیر اخلاقی حرکت پر ہندوستانی شہری گرفتار
خودساختہ ڈاکٹر گرفتار۔ 2 سل فونس، میڈیکل اشیاء ضبط
چاکلیٹ دینے کے بہانے غلط حرکت پر ملزم گرفتار

ڈمکا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پتامبر سنگھ کھیروار نے منگل کی شام دیر گئے نامہ نگاروں کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس شرمناک واقعہ پر فوری ایکشن لیا اور ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 انہوں نے بتایا کہ کیس کی سنگینی کے پیش نظر پولیس مکمل تفتیش کر رہی ہے اور سائنسی طریقے سے حاصل کردہ شواہد سمیت دیگر شواہد اکٹھے کر کے کیس ڈائری تیار کرنے میں مصروف ہوگئی ہے تاکہ تمام ملزمان کو سخت سے سخت سزا دی جا سکے۔

اس موقع پر جرمنڈی کے سب ڈویژنل پولیس افسر سنتوش کمار کے ساتھ ہنسڈیہا تھانے کے کئی پولیس افسران بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپانوی خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور اس کے شوہر کے ساتھ مارپیٹ کرنے کے معاملے میں گرفتار پانچ ملزمان کو طبی معائنے کے بعد آج عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں سے سب کو جیل بھیج دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع کے ہنسڈیہا تھانہ علاقے کے کرماہاٹ گاؤں میں جمعہ یکم مارچ کی رات 7-8 نوجوانوں نے ایک ہسپانوی خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کی اور واقعہ کے دوسرے دن ہفتہ کو ہی تین نوجوانوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیاتھا۔ جبکہ آج منگل کو واقعہ کو انجام دینے میں ملوث باقی پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

a3w
a3w