حیدرآباد

نواب محمد خورشید جاہ بہادر پائیگاہ کی پڑپوتی کی امریکہ میں شادی

نواب محمد منہاج الدین خان ولد نواب محمد دبیر الدین خان گُزشتہ 26 سال سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ شادی بہت ہی حیدرآبادی روایتی رسم و رواج کے ساتھ منعقد کی گئی۔

حیدرآباد: نواب محمد خورشید جاہ بہادر پائیگاہ کی پڑپوتی مہوش قمر خان بنت نواب محمد منہاج الدین خان کی شادی ہلٹن ہوٹل، سومرسیٹ، نیو جرسی میں منعقد ہوئی۔

متعلقہ خبریں
دلہن شادی سے چند گھنٹے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق
شادی کے دو گھنٹے بعد دولہے نے دی جان
باراتیوں کی زدوکوب سے ویٹر ہلاک
رس گلا کھانے سے 70 افراد بیمار
شادی کے موقع پر کی گئی فائرنگ سے ایک شخص کی موت

نوشہ مدثر قریشی کا تعلق نیو جرسی سے ہے اور موصوف نیو جرسی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے گریجویٹ ہیں اور پیشے سے ڈیٹا سائنٹسٹ ہیں۔

نواب محمد منہاج الدین خان ولد نواب محمد دبیر الدین خان گُزشتہ 26 سال سے امریکہ میں مقیم ہیں۔ شادی بہت ہی حیدرآبادی روایتی رسم و رواج کے ساتھ منعقد کی گئی۔

نواب محمد افضل الدین خان اور سید تجمل حسین بیابانی کے ساتھ جناب سید غلام احمد حسین بیابانی صاحب جاگیردار قاضی پیٹ نے بھی شادی میں شرکت کی۔

کینیڈا اور امریکہ کے علاوہ بہت سارے مہمان خصوصی حیدرآباد سے بھی تشریف لائے تھے۔ نیو جرسی میں حیدرآبادی ثقافت اورمہمان نوازی کی ایک مثالی تقریب منقد کی گئی۔

مہمانوں کا خیر مقدم حیدرآبادی کھانوں کے علاوہ ایرانی چائے اور حیدرآبادی پان سے کیا گیا۔ نواب محمد منہاج الدین خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

نوشہ کے والد جنب متین قریشی نے جو 40 سال سے امریکہ میں مقیم ہے، نئے جوڑے کو اپنی نیک تمناؤں اور دعاؤں سے سرفراز کیا۔