شمالی بھارت
متھرا شاہی عیدگاہ سروے، الٰہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ محفوظ
الٰہ آباد ہائی کورٹ نے متھرا کے کرشن جنم بھومی مندر کامپلکس سے متصل شاہی عیدگاہ مسجد کا سروے کرانے پر اپنے احکام محفوظ رکھے۔

پریاگ راج: الٰہ آباد ہائی کورٹ نے متھرا کے کرشن جنم بھومی مندر کامپلکس سے متصل شاہی عیدگاہ مسجد کا سروے کرانے پر اپنے احکام محفوظ رکھے۔
15دسمبر کو سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے 14 دسمبر کے آرڈر پر روک لگانے سے انکار کردیا تھا۔ الٰہ آباد ہائی کورٹ نے ایڈوکیٹ کمشنرس کی سہ رکنی ٹیم کے ذریعہ عدالت کی نگرانی میں مسجد کے ابتدائی سروے کی اجازت دی تھی۔
آج دوران ِ سماعت سہ رکنی ٹیم کسی بھی فیصلہ پر نہیں پہنچ سکی۔ مسلم درخواست گزار نے اپنی درخواست میں کہا کہ کرشن جنم بھومی کیس سپریم کورٹ میں زیرالتوا ہے۔
اس پر ہائی کورٹ نے اپنا آرڈر محفوظ رکھنے کا فیصلہ کیا۔ عیدگاہ کامپلکس کے تعلق سے ہائی کورٹ میں 12 سے زائد درخواستیں زیرالتوا ہیں۔
ہندو فریق کا دعویٰ ہے کہ مسجد مغل شہنشاہ اورنگ زیب نے 13.37 ایکڑ کی کرشن جنم بھومی پر بنے مندر کو ڈھاکر بنائی تھی۔