ایشیاء

مولانا محمد محسن پاشاہ کا عراق میں زیارتوں کا سلسلہ جاری، مسلمانوں کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام

اس کے ساتھ ہی مقامِ شہادت، مکان حضرت سیدنا امام جعفر صادقؓ، حضرت سیدنا عباس علم بردارؓ، حضرت سیدنا مطہر اسدی شہیدؓ، حضرت سیدنا علی اکبرؓ اور حضرت سیدنا علی اصغرؓ کی تفصیلی زیارت کی گئی۔

کربلائے معلی، عراق: الحاج سید شاہ نعمت اللہ صاحب قبلہ قادری کی سرپرستی میں، الانعام حج و عمرہ، بغداد شریف ٹورس اینڈ ٹراویلس کے زیراہتمام جنوبی بھارت کے ممتاز عالم دین اور نامور سینیئر صحافی مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ اور جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ، مولانا مفتی سید شاہ انعام اللہ قادری مزمل مولوی کامل جامعہ نظامیہ ڈائریکٹر الانعام گروپ کی راست نگرانی میں بغداد شریف اور عراق کی زیارتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں
مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری کا بغداد شریف بخیر و عافیت پہنچنا، زیارتوں اور دعاوؤں کا آغاز
مرکزی جلوس واپسی اہل حرم میں کربلا کے شہیدوں کی یاد میں ماتم کا نذرانہ
کوڑنگل میں آثارِ شریفہ کی زیارت اور خطابِ مولانا محسن پاشاہ نقشبندی
ایک آنکھ والے بچے کی پیدائش، نومولود کچھ دیر بعد ہی دم توڑ گیا

عراق کے کربلائے معلی میں سید الشہداء سیدا شباب اہل الجنۃ حضرت سیدنا امام حسینؓ کی مزار مقدسہ، سر مبارک اور جسم اطہر کی زیارت کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی مقامِ شہادت، مکان حضرت سیدنا امام جعفر صادقؓ، حضرت سیدنا عباس علم بردارؓ، حضرت سیدنا مطہر اسدی شہیدؓ، حضرت سیدنا علی اکبرؓ اور حضرت سیدنا علی اصغرؓ کی تفصیلی زیارت کی گئی۔

نگران اعلیٰ، حضرت ابوالخیر سیف اللہ شاہ صاحب امیری نوری چشتی قادری سنگاریڈی کی موجودگی میں علماء کرام، مشائخ عظام، مریدین و معتقدین اور زائرین، جو تقریباً سو نفوس پر مشتمل تھے، نے زیارت کی سعادت حاصل کی۔

زیارتوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے۔ زائرین میں قابل ذکر حضرت سید شاہ رحیم اللہ قادری، مولانا حافظ محمد محبوب پاشاہ قادری، مولوی کامل جامعہ نظامیہ کرنول اے پی، مولانا سید نصیر الدین قادری، مولوی کامل جامعہ نظامیہ، مولانا محمد جمال الدین قادری، رکن ضلع وقف بورڈ آئیجہ گدوال، مولانا حافظ شاہ میر محمد اویس سیفیؔ، مولوی عالم جامعہ نظامیہ، مولانا حافظ شاہ رازؔ محمد انس سیفیؔ، مولوی جامعہ نظامیہ، مولوی محمد صلاح الدین سیفیؔ نوری چشتی قادری، جناب محمد عبدالباسط سیفیؔ نوری چشتی قادری، جناب محمد ضیاء الدین قادری، مولوی حافظ محمد اسماعیل نعمتی قادری کے علاوہ بیسیوں حضرات موجود ہیں۔

آج مؤرخہ 9 اکتوبر بروز چہارشنبہ کربلائے معلی کے دیگر مقامات مقدسہ، کوفہ، دریائے فُرات ودیگر مقامات بھی شامل ہیں کی زیارت سے مشرف ہوئے اور مزید زیارتوں کا سلسلہ جاری ہے۔