امریکہ و کینیڈا

ہم جنس پرستوں کی شادی کے بل کی تجویز پر امریکی سینیٹ میں ووٹنگ

اس تجویز پر ووٹنگ میں بل کے حق میں 62 ووٹ ڈالے گئے جب کہ مخالفت میں 37 ووٹ ڈالے گئے۔ ڈیموکریٹس کے ساتھ 10 سے زیادہ ریپبلکنز نے بل کی حمایت کی۔ اس پر حتمی رائے شماری ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔

واشنگٹن: امریکی سینیٹ نے ملک میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکن اراکین کی طرف سے ہم جنس شادی کے بل کی تجویز پر ووٹنگ کی ہے۔ چہارشنبہ کو اس تجویز پر ووٹنگ میں بل کے حق میں 62 ووٹ ڈالے گئے جب کہ مخالفت میں 37 ووٹ ڈالے گئے۔

 ڈیموکریٹس کے ساتھ 10 سے زیادہ ریپبلکنز نے بل کی حمایت کی۔ اس پر حتمی رائے شماری ہفتے کے آخر میں متوقع ہے۔

اس بل کو جولائی میں امریکی ایوان نمائندگان نے بھی دو طرفہ حمایت کے ساتھ منظور کیا تھا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کے روز کانگریس پر زور دیا کہ وہ بل کو جلد منظور کر کے دستخط کے لئے ان کے پاس بھیجنے کی اپیل کی تھی۔