آندھراپردیش

نیلورکے 2گاؤں میں برڈفلوپرقابو پانے کے اقدامات

پولیس عہدیداروں نے ان دوگاؤں کے دومراکز کے 10کیلومیٹرکی نگرانی والے علاقہ میں 3 کیلومیٹر کے دائرہ کار میں چکن شاپس کو 3 دنوں تک بندکرادیا ہے۔ ہم بیماری پر قابو پانے کیلئے تمام تراقدامات کئے نے ہیں۔

نیلور: ریاست آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے دو مواضعات میں ایوین انفلوئنزا(برڈفلو) پھیلنے کے بعد محکمہ افزایش مویشیان کے ایک عہدیدار نے ہفتہ کے روز کہاکہ اس بیماری پر قابوپانے کے لئے تمام تراحتیاطی اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست
پارٹی کو جانشینوں کے حوالے کرنے کی ذمہ داری لیں۔ کیڈر کو چیف منسٹر نائیڈو کا مشورہ
وائی ایس آرسی پی کے سابق ایم پی کے مکان پر ای ڈی کا دھاوا
چیف منسٹر نے امراوتی کے ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کیا

جائنٹ ڈائرکٹر انیمل ہسبنڈری ضلع نیلوربی مہیشوروڈو نے کہاکہ چٹاگوٹلااور گمالاڈیبا مواضعات کے مراکز پر وائرس سے پھوٹ پڑی بیماری کی روک تھام اور صفائی کے کام شروع کئے گئے ہیں۔ پولیس عہدیداروں نے ان دوگاؤں کے دومراکز کے 10کیلومیٹرکی نگرانی والے علاقہ میں 3 کیلومیٹر کے دائرہ کار میں چکن شاپس کو 3 دنوں تک بندکرادیا ہے۔ ہم بیماری پر قابو پانے کیلئے تمام تراقدامات کئے نے ہیں۔

ایم مہیشوراڈونے یہ بات بتائی۔ مہیشوراڈو کے مطابق چٹاگوٹلاکے تمام پولٹری فامس میں ایک بھی مرغی نہیں ہے جبکہ گمالاڈیبا کے پولٹری فامس میں 340 مرغیوں کوتلف کردیاگیا۔ جمعہ اور ہفتہ کے روزبالترتیب800 اور 400 مکانات کی مکمل طورپرصفائی کی گئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ان دوگاؤں کے پولٹری فامس میں تین ماہ تک مرغیوں کوپالنے پر عارضی طورپر پابندی عائد کردی گئی ہے اس کے بعد محدودپیمانے پر 10سے 20 مرغیوں کی افزایش کی اجازت دی جاسکتی ہے۔

حالیہ دنوں چندمرغیوں کی موت کے بعد محکمہ افزایش مویشیان نے ان دو مواضعات سے چند نمونوں کوجانچ کے لئے بھوپال کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائی سیکوریٹی انیمل ڈیزیس کوروانہ کئے تھے جہاں ان نمونوں کی جانچ کے بعد اس بات کی توثیق ہوئی کہ یہ مرغیاں ایوین انفلوئنزاے سے متاثر ہو گئیں۔

 حکام نے پولٹری کے تمام پراڈکٹس کی حمل ونقل پر تحدیدات عائد کردیا۔بتایا جاتاہے کہ گزشتہ 4دنوں سے ایک بھی مرغی کی موت کی اطلاع نہیں ہے۔