شمال مشرق

سارے ملک میں بی جے پی بھارت چھوڑو نعرہ کی گونج: ممتا بنرجی

ممتا بنرجی نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ بی جے پی اقتدار سے بے دخل ہوجائے۔ ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ اس پارٹی کے قائدین ملک چھوڑکر چلے جائیں۔ ہمارا صرف یہ کہنا ہے کہ یہ لوگ اقتدار میں نہ رہیں۔

کولکتہ: مرکز پر منی پور میں مظالم ڈھانے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے ہفتہ کے دن زور دے کر کہا کہ سارے ملک میں ”بی جے پی بھارت چھوڑو“ نعرہ کی گونج سنائی دے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
میں بلیوں کونہیں بلکہ شیروں کونشانہ بناؤں گا۔چیف منسٹر کے تبصرہ کے بعد بی آر ایس کیڈرمیں ہلچل
نئے فوجداری قوانین کا جائزہ لینے کمیٹی کی تشکیل۔ حکومت مغربی بنگال کا اقدام
کانگریس، منی پور کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، بھارت جوڑو نیائے یاترا کا دوسرا دن
مودی کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرنے پر کارروائی رپورٹ طلب
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)

 انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کرپشن پر بول نہیں سکتے کیونکہ ان کی حکومت کو خود پی ایم کیر فنڈ‘ رافیل معاملت اور نوٹ بندی میں رشوت کے الزامات کا سامنا ہے۔ ممتا بنرجی نے آڈیو پیام میں کہا کہ وزیراعظم قوم کو گمراہ کررہے ہیں۔ وہ کسی ثبوت کے بغیر بول رہے ہیں۔

بی جے پی نہیں چاہتی کہ اس ملک میں کوئی بھی غریب زندہ رہے۔ ایک اور آڈیو بیان میں ممتا بنرجی نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے جس طرح انگریزوں کے دور میں ہندوستان چھوڑدو تحریک چلائی تھی اسی طرح موجودہ دور میں ملک بھر میں بی جے پی ہندوستان چھوڑدو کا نعرہ گونج رہا ہے۔

 ہم چاہتے ہیں کہ بی جے پی اقتدار سے بے دخل ہوجائے۔ ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ اس پارٹی کے قائدین ملک چھوڑکر چلے جائیں۔ ہمارا صرف یہ کہنا ہے کہ یہ لوگ اقتدار میں نہ رہیں۔ اپوزیشن بلاک انڈیا بھگوا جماعت کو شکست دے گا۔

 ٹی ایم سی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی اور اپوزیشن بلاک انڈیا ملک میں یکساں سیول کوڈ(یو سی سی) کبھی بھی لاگو ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے جس طرح این آر سی اور سی اے اے کو روکا تھا اسی طرح یو سی سی بھی لاگو ہونے نہیں دیں گے۔

 مرکزی حکومت اب صرف 6 ماہ کی مہمان ہے لہٰذا اسے اپوزیشن زیراقتدار ریاستوں کو دھمکانے مرکزی ایجنسیوں کا استعمال بند کردینا چاہئے۔

a3w
a3w