Meat found in Agra mosque: آگرہ کی جامع مسجد میں گوشت رکھنے پر ایک شخص گرفتار
آگرہ کی جامع مسجد میں ایک جانور کے گوشت کا ٹکڑا رکھنے کے الزام میں جمعہ کے دن ایک شخص کو گرفتارکرلیاگیا۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔
Meat found in Agra mosque: لکھنو (پی ٹی آئی) آگرہ کی جامع مسجد میں ایک جانور کے گوشت کا ٹکڑا رکھنے کے الزام میں جمعہ کے دن ایک شخص کو گرفتارکرلیاگیا۔ ایک پولیس عہدیدار نے یہ بات بتائی۔
ملزم کا نام نصرالدین ہے اور وہ آگرہ شہر کے ٹیلہ نندرام کا رہنے والا ہے۔ ہندی میں ایکس پر پوسٹ میں پولیس کمشنر آگرہ نے کہا کہ آج من ٹولا پولیس اسٹیشن کے حدودمیں ایک مسجد میں گوشت کا ٹکڑا رکھنے کا واقعہ پیش آیا۔
سی سی ٹی وی کی مدد سے پولیس ٹیمیں فوری حرکت میں آئیں اور ملزم کو گرفتارکرلیاگیا۔ ملزم سے پوچھ تاچھ کی گئی تاہم پولیس نے اس کی تفصیل نہیں بتائی۔
ڈی سی پی (سٹی) سونم کپور نے بتایاکہ صبح 7:30بجے اطلاع ملنے پرہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالا اور پایا کہ جمعرات کی رات دیر گئے ایک شخص گوشت کا پیاکٹ مسجد کے اندر رکھ کرجارہا ہے۔ اس کے بعد 100پولیس والے حرکت میں آگئے۔ گوشت کو جانچ کیلئے لیباریٹری بھیج دیاگیا۔ Meat found in Agra mosque
دوران تحقیقات پتہ چلا کہ گوشت کا پیاکٹ مسجد لانے کیلئے ایک اسکوٹی کا استعمال ہوا۔ پہلے اس اسکوٹی کا پتہ چلایاگیا اور پولیس اس دکان تک پہنچی جہاں سے گوشت خریداگیا۔ دکاندارسے پوچھ تاچھ کے بعد پولیس نصرالدین تک پہنچ گئی۔ کیس درج کرلیاگیا اورملزم فی الحال جیل میں ہے۔