آندھراپردیش
لفٹ کا کیبل ٹوٹ گیا، باپ اور بیٹا زخمی
یہ واقعہ ضلع کے اُونڈاولی سنٹر کے گیسٹ ہوز سامباسیوا اپارٹمنٹ کی لفٹ کا کیبل ٹوٹ جانے کے نتیجہ میں یہ لفٹ اچانک تیسری منزل سے نچلی منزل پرگرپڑی۔
حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں لفٹ کے اچانک گرپڑنے کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ ضلع کے اُونڈاولی سنٹر کے گیسٹ ہوز سامباسیوا اپارٹمنٹ کی لفٹ کا کیبل ٹوٹ جانے کے نتیجہ میں یہ لفٹ اچانک تیسری منزل سے نچلی منزل پرگرپڑی۔
اس واقعہ میں باپ اور بیٹا زخمی ہوگئے جو استری کے لئے کپڑے لینے اس لفٹ کے ذریعہ پہنچے تھے۔
ان کی شناخت چنٹی اور یشونت کے طور پر کی گئی ہے۔ان کو علاج کیلئے فوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیا۔اپارٹمنٹ میں رہنے والوں نے الزام لگایا کہ لفٹ کی دیکھ بھال مناسب طورپر نہ ہونے کے نتیجہ میں یہ واقعہ پیش آیا۔