شمالی بھارت

نپور شرما کی تائید۔ بہار میں ایک شخص پر چاقو سے حملہ

انکت جھا جو کہ مقامی نرسنگ ہوم میں زیر علاج ہے، ادّعا کیا ہے کہ بعض افراد نے اس پر چاقو سے حملہ کیا۔ یہ واردات اس وقت پیش آئی جب کہ وہ نپور شرما کے ویڈیو کا مشاہدہ کررہا تھا۔ اس نے واٹس ایپ اسٹاس دیتے ہوئے اپ لوڈ بھی کرلیا۔

پٹنہ: بہار کے سیتا مڑھی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے الزام عائد کیا ہے کہ بی جے پی کی معطل کردہ قائد نپور شرما کی تائید میں ایک ویڈیو شیئر کرنے پر انہیں زدوکوب کیا گیا ہے۔ ابتداء میں پولیس نے اس تعلق سے تردید کی اور کہا کہ ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، لیکن بتایا گیا ہے کہ اس شخص کو 15 جولائی کی شام زدوکوب کیا گیا۔

 یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ کئی افراد کے ایک گروپ کے ساتھ بحث و تکرار ہوگئی اور اس پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ انکت جھا جو کہ مقامی نرسنگ ہوم میں زیر علاج ہے، ادّعا کیا ہے کہ بعض افراد نے اس پر چاقو سے حملہ کیا۔ یہ واردات اس وقت پیش آئی جب کہ وہ نپور شرما کے ویڈیو کا مشاہدہ کررہا تھا۔ اس نے واٹس ایپ اسٹاس دیتے ہوئے اپ لوڈ بھی کرلیا۔

دوسرے دن انکت جھا نے تحریری طور پر شکایت پیش کرتے ہوئے 4 افراد کے نام پیش کیے، جن میں سے 2 کلیدی ملزمین کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔ 15 جولائی کی شام بتایا جاتا ہے کہ انکت جھا پر اس وقت حملہ کیا گیا۔

 جب کہ پان کی دکان میں سگریٹ نوشی کے مسئلہ پر 4 افراد کے ساتھ بحث و تکرار کے بعد لڑائی چھڑ گئی۔ یہ واقعہ نانپور پولیس اسٹیشن کے دائرہئ کار کے تحت آتا ہے۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس ہرکشور رائے نے بتایا کہ انکت جھا کے الزامات پر ایک از سر نو ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے۔