حیدرآباد

چینائی میں اجلاس، چیف منسٹر ریونت ریڈی اور مہیش کمار گوڑ کی شرکت متوقع

 ڈی ایم کے کا ایک وفد جس میں پارٹی ایم پی کنی موزی، ریاستی وزیر کے این نہرو اور سابق مرکزی وزیر اے راجہ شامل تھے، نے 13مارچ کو دہلی میں چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں چینائی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور صدر پردیش کانگریس بی مہیش کمار گوڑ توقع ہے کہ چیف منسٹر ٹاملناڈو ایم کے اسٹالن کی جانب سے چینائی میں طلب کردہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ خبریں
غلط خبر کی اشاعت پر نمستے تلنگانہ کے خلاف کیس درج
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے میڈارم کا دو روزہ دورہ کامیابی کے ساتھ مکمل کیا
گولکنڈہ قلعہ کے ممنوعہ اراضی کے تحفظ کے لیے اے ایس آئی کو نمائندگی
ٹولی چوکی میں جلسہ یومُ الفرقان کا انعقاد
وزیر اعلیٰ تلنگانہ نے تلنگانہ قانون ساز کونسل کے نئے ہال کا افتتاح کیا۔ خواتین کو عالمی دن کی مبارکباد

اجلاس میں پارلیمانی حلقوں کی نئی حدبندیوں پر غور وخوض کیا جائے گا۔ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے ساتھ مہیش کمار گوڑ بھی 22 مارچ کو چینائی میں منعقد شدنی اس اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 ڈی ایم کے کا ایک وفد جس میں پارٹی ایم پی کنی موزی، ریاستی وزیر کے این نہرو اور سابق مرکزی وزیر اے راجہ شامل تھے، نے 13مارچ کو دہلی میں چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں چینائی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

اصولی طور پر دعوت نامہ کو قبول کرتے ہوےء چیف منسٹر نے کہا کہ پارٹی ہائی کمان سے منظوری حاصل کرنے کے بعد وہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔