تلنگانہ

الکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن کے مشاورتی کمیٹی کا اجلاس

تلنگانہ الکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن (ٹی جی ای آر سی) نے اپنی 8ویں ریاستی مشاورتی کمیٹی (ایس اے سی) کا اجلاس منعقد کیا تاکہ کثیر سالہ ٹیرف (ایم وائی ٹی) فریم ورک اور مختلف بجلی اداروں کے ذریعہ کلیدی ریگولیٹری فائلنگ پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) تلنگانہ الکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن (ٹی جی ای آر سی) نے اپنی 8ویں ریاستی مشاورتی کمیٹی (ایس اے سی) کا اجلاس منعقد کیا تاکہ کثیر سالہ ٹیرف (ایم وائی ٹی) فریم ورک اور مختلف بجلی اداروں کے ذریعہ کلیدی ریگولیٹری فائلنگ پر تبادلہ خیال کیا جاسکے۔

کمیشن کے چیئرمین کی زیر صدارت یہ اجلاس تلنگانہ الکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں کامرس، صنعت، زراعت اور صارفین کے گروپس کے نمائندوں نے شرکت کی۔

میٹنگ کی توجہ تلنگانہ جینکو، تلنگانہ ٹرانسکو، ایس ایل ڈی سی، تلنگانہ ڈیسکامس کی طرف سے مالی سال 2024-25سے مالی سال 29۔2028 کے دوران کے ٹیرف کے تعین پر مرکوز تھی۔ چیئرمین نے ریاست کی معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے میں توانائی کے شعبہ کے اہم کردار پر زور دیا۔

انہوں نے ایک مضبوط ریگولیٹری فریم ورک بنانے کے لیے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کی اہمیت ظاہر کی اور تلنگانہ الکٹریسٹی ریگولیٹری کمیشن کے کفایتی، قابل اعتماد بجلی کی فراہمی اور جدت کو فروغ دینے کے عزم پر روشنی ڈالی، خاص طور پر قابل تجدید توانائی کی اہمیت پر توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا۔

اجلاس کے دوران کمیشن نے مختلف اداروں بشمول تلنگانہ جنکو،تلنگانہ ٹرانسکو اور تلنگانہ ڈیسکامس کی طرف سے ریگولیٹری فائلنگ جمع کرانے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔