دہلی

کھڑگے کی صدارت میں اتحاد کے لیڈروں کی میٹنگ

میٹنگ میں جالندھر کے مسائل پر حکومت سے بات کرنے کے مطالبے پر زور دیا گیا۔

نئی دہلی: پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کی صدارت میں آج پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں انڈیا اتحاد کے ایوان قائدین کی میٹنگ ہوئی۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
مودی کے تعلق سے کھرگے کے ریمارکس بھدے نہیں: پون کھیڑا
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
آسام کے اسمبلی حلقہ سماگوڑی میں بی جے پی اور کانگریس ورکرس میں ٹکراؤ

اتحاد کی تقریباً تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی اور پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اتحاد کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

میٹنگ میں جالندھر کے مسائل پر حکومت سے بات کرنے کے مطالبے پر زور دیا گیا۔

مسٹر کھڑگے کے پارلیمنٹ ہاؤس آفس میں انڈیا اتحاد کے رہنماؤں کی میٹنگ میں لوک سبھا میں دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے) کے ٹی ایس بالو، آرایس پی کے پریم چندرن کانگریس کے کے سی وینوگوپال، پرمود تیواری سمیت کئی لیڈر موجود تھے۔

ڈی ایم کے کے تروچی شیوا، کنیموزی، ترنمول کے سوغات رائے، عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے راگھو چڈا اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے جان برٹاس بھی میٹنگ میں موجود تھے۔