تلنگانہ

تلنگانہ میں میگاڈی ایس سی۔درخواستوں کو قبول کرنے کا عمل شروع

تلنگانہ میں سرکاری اساتذہ کی ملازمتوں کو پُرکرنے کیلئے میگاڈی ایس سی کے سلسلہ میں درخواستوں کو قبول کرنے کا عمل شروع کردیاگیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ میں سرکاری اساتذہ کی ملازمتوں کو پُرکرنے کیلئے میگاڈی ایس سی کے سلسلہ میں درخواستوں کو قبول کرنے کا عمل شروع کردیاگیا ہے۔

متعلقہ خبریں
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
عنقریب میگا ڈی ایس سی منعقد کرنے ریونت ریڈی کا اعلان، اساتذہ میں احکام تقرر جاری
سنگاریڈی ضلع میں مزارات کو نقصان، جمعیۃ علماء کا احتجاجی میمورنڈم، ایس پی کا تعمیر نو کا وعدہ
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد
جب تک ہندوستان باقی ہے، اردو زبان آب و تاب کے ساتھ باقی رہے گی: اسمٰعیل الرب انصاری

یہ درخواستیں 2اپریل تک قبول کی جائیں گی۔11,602ملازمتوں کو پُرکرنے کیلئے ریاستی حکومت نے حال ہی میں ڈی ایس سی کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔

ان ملازمتوں میں 2629اسکول اسسٹنٹ،727لینگویج پنڈت، 182پی ای ٹی، 6508پی ٹی سی، اسپیشل ایجوکیشن سے متعلق 220اسکول اسسٹنٹ،796ایس جی ٹی کے عہدے شامل ہیں۔

ریاست میں سب سے زیادہ عہدے حیدرآباد میں 878خالی ہیں جس کے بعد ضلع نلگنڈہ میں 605،نظام آباد میں 601،کھمم میں 757،سنگاریڈی میں 551،کاماریڈی میں 506 عہدے خالی ہیں۔