حیدرآباد
حیدرآبادمیں آر ٹی سی الیکٹرک بس میں آگ بھڑک اٹھی
انجن سے اٹھتا دھواں دیکھ کر ڈرائیور نے فوری بس روک دی اور تمام مسافرین کو چوکس کردیا۔ تما م مسافرین بحفاظت بس سے باہر آگئے۔ آتش فرو عملہ نے فوری پہنچ کر آگ بجھادی۔
حیدرآباد: شہر حیدرآباد میں جمعہ کے روز تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپوٹ کارپوریشن (ٹی ایس آر ٹی سی) کی ایک الیکٹرک بس میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ بیگم پیٹ ایرپورٹ کے قریب پیش آیا۔ یہ بس‘ شمس آباد سے جوبلی بس اسٹیشن جارہی تھی کہ اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
انجن سے اٹھتا دھواں دیکھ کر ڈرائیور نے فوری بس روک دی اور تمام مسافرین کو چوکس کردیا۔ تما م مسافرین بحفاظت بس سے باہر آگئے۔ آتش فرو عملہ نے فوری پہنچ کر آگ بجھادی۔
عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس آتشزدگی سے بس کے صرف ایک حصہ کو نقصان ہوا ہے۔ سمجھا جارہا ہے کہ اشرٹ سرکٹ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ آر ٹی سی کے عہدیداروں نے اس معاملہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
a3w