تلنگانہ

Mega job mela accident Warangal: ورنگل میگا جاب میلہ: بھگدڑ سے تین خواتین زخمی، انتظامات پر سوالیہ نشان (ویڈیو)

ریاست تلنگانہ میں ایک طرف وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کہہ رہے ہیں کہ نوکریوں کی نوٹیفیکیشن کی ضرورت نہیں، تو وہیں دوسری طرف بے روزگار نوجوان روزگار کے لیے جاب میلوں کا رُخ کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں بدنظمی اور حادثات رونما ہو رہے ہیں۔

Mega job mela accident Warangal: ورنگل: ریاست تلنگانہ میں ایک طرف وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کہہ رہے ہیں کہ نوکریوں کی نوٹیفیکیشن کی ضرورت نہیں، تو وہیں دوسری طرف بے روزگار نوجوان روزگار کے لیے جاب میلوں کا رُخ کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں بدنظمی اور حادثات رونما ہو رہے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ آج ورنگل شہر میں دیکھنے کو ملا، جہاں ایم کے نائیڈو کنونشن ہال میں منعقدہ میگا جاب میلہ میں ہزاروں بے روزگار نوجوان شرکت کے لیے پہنچے۔ لوگوں کی تعداد غیر متوقع طور پر زیادہ ہونے کی وجہ سے کنونشن ہال کے مین گیٹ پر شدید بھگدڑ مچ گئی۔ اس ہجوم کے دباؤ سے ہال کے شیشے ٹوٹ گئے اور تین خواتین زخمی ہو گئیں۔

زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ خوش قسمتی سے کسی کی حالت نازک نہیں بتائی جا رہی۔

یہ بھی پڑھیں:  سالوں پرانی جہیز کی فہرست نے سب کو حیران کر دیا (ویڈیو)

اس جاب میلہ کا ریاستی وزراء کونڈا سریکھا اور سیتااکا نے افتتاح کیا تھا لیکن اس واقعہ نے حکومتی انتظامات پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔ مقامی لوگوں اور متاثرین کا کہنا ہے کہ اتنے بڑے پیمانے پر جاب میلہ منعقد کرتے وقت مناسب سیکیورٹی اور انتظامات ہونے چاہیے تھے۔ Mega job mela accident Warangal

عوامی ردِ عمل میں کچھ افراد نے کہا کہ جب حکومت نوکریوں کی فراہمی کے لیے سنجیدہ ہے، تو ایسے میلوں میں بدنظمی نہیں ہونی چاہیے۔ بعض نے سوشیل میڈیا پر سوال اٹھایا کہ ایک طرف وزیراعلیٰ کہہ رہے ہیں کہ نوکریوں کے لیے نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں، تو دوسری طرف ہزاروں نوجوان روزگار کے لیے ترس رہے ہیں۔