تلنگانہ

تلنگانہ حکومت نے مردم شماری سے متعلق اہم گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا

اس سلسلہ میں مرکزی وزارت داخلہ کے دفتر رجسٹرار جنرل و سینسس کمشنر کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس کے تسلسل میں ریاستی حکومت نے بھی اپنا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے مردم شماری سے متعلق ایک اہم گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ چیف سکریٹری کے رام کرشنا راؤ نے اس نوٹیفکیشن کو شائع کیا۔ واضح رہے کہ آئندہ مردم شماری سال 2027 میں ہونے والی ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
قاضی پیٹ درگاہ عرس تقاریب کا 17 اگست سے آغاز، ہنمکنڈہ کلکٹریٹ میں انتظامات کا جائزہ اجلاس
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب

اس سلسلہ میں مرکزی وزارت داخلہ کے دفتر رجسٹرار جنرل و سینسس کمشنر کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس کے تسلسل میں ریاستی حکومت نے بھی اپنا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔

ریاست میں آئندہ سال (2026) گھریلو سروے کیا جائے گا، جب کہ مردم شماری 9 فروری سے 28 فروری 2027 کے درمیان مکمل کی جائے گی۔ اس بار مردم شماری کے ساتھ ذات پات (کاسٹ) پر مبنی سروے بھی شامل کیا جائے گا۔

پوری مردم شماری کا عمل ریاستی سرکاری مشنری انجام دے گی، اور اس کے لیے ریاستی حکومت کا جاری کردہ گزٹ نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ حکومت کا ہدف ہے کہ یکم مارچ 2027 تک مردم شماری کا کام مکمل کر لیا جائے۔