کھیل
ہاردیک پانڈیا نے راشد خان کے ساتھ سحری کی
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر ہاردیک پانڈیا نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کے ساتھ سحری کی۔
احمدآباد: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر ہاردیک پانڈیا نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کے ساتھ سحری کی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر راشد خان نے ایک تصویر شیئر کی جس میں ان کے ساتھ ہاردیک پانڈیا اور افغانستان کے کھلاڑی نور احمد موجود ہیں۔
راشد خان نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھاکہ کپتان آپ ہماری سحری میں شامل ہوئے ہمیں اچھا لگا۔ واضح رہے کہ ان دنوں راشد خان انڈین پریمیر لیگ میں مصروف ہیں اور لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی نمائندگی کررہے ہیں۔
ہاردیک پانڈیا گجرات کی کپتانی کررہے ہیں۔ راشد خان نے کہاکہ وہ آئی پی ایل میں مصروف ہونے کے باوجود روزہ بھی رکھ رہے ہیں۔
راشد خان اور بعض دیگر افغان کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کے بگ بیش لیگ میں بھی روزہ کی حالت میں میاچس کھیلے تھے۔
a3w