سعودی عرب میں 7 سال بعد ایرانی سفارتخانہ کھل گیا

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبدالحیان اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے گزشتہ ہفتے چین میں ملاقات کی اور سفارتی تعلقات کی بحالی اور سفارتی مشنز کھولنے کی تیاریوں کے معاہدے پر دستخط کیے۔

تہران: سعودی عرب کے ساتھ ایران کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے تحت سات سال کے وقفے کے بعد دارالحکومت ریاض میں ایرانی سفارت خانہ آج کھول دیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے اخبار ‘اوکاز’ نے جمعرات کو ذرائع کے حوالے سے یہ اطلاع دی۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبدالحیان اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے گزشتہ ہفتے چین میں ملاقات کی اور سفارتی تعلقات کی بحالی اور سفارتی مشنز کھولنے کی تیاریوں کے معاہدے پر دستخط کیے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں بحال کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

سفارت خانے کا افتتاح بدھ کے روز ریاض کی جانب سے ایرانی وفد کی آمد کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہوا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت میں ایرانی سفارت خانہ اور جدہ میں قونصل خانہ کھولنے کی تیاری کے لیے منگل کو تہران سے ایک ٹکنیکل ٹیم ریاض بھیجی ہے۔

ایران اور سعودی عرب نے مارچ کے اوائل میں چین کی ثالثی میں سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ سال 2016 میں شیعہ مبلغ نمر النمر کی پھانسی کے بعد ایران میں واقع سعودی سفارتی مشن پر حملوں کے بعد درنوں ملکوں کے سفارتی تعلقات ٹوٹ گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button