مشرق وسطیٰ

سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں شہابیوں کی برسات

فلکیاتی انجمن کے سربراہ ماجد ابو زاہرۃ نے بتایا کہ شہابیوں کی بارش ہر سال ہوتی ہے اور ایسے موقع پر رات کے وقت آسمان کا منظر بے حد دلکش لگتا ہے۔

جدہ: سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں کل شب حسین فلکیاتی نظارہ دیکھنے کو ملے گا جب آسمان سے شہابی بارش کی طرح زمین پر برسیں گے۔

متعلقہ خبریں
عرب ممالک میں بے روزگاری میں ریکارڈ اضافہ: سروے رپورٹ
چند دنوں میں دوسرا عارضی چاند زمین کے گرد موجود ہوگا: ماہر فلکیات
اردو اکیڈمی جدہ کی جانب سے قونصل خانہ ہند جدہ میں 24 واں یوم قومی تعلیم کے موقع پر فَقِیدُ المِثَال جلسہ
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جدہ میں فلکیاتی انجمن نے بتایا ہے کہ ہفتہ اور اتوار کی شب سورج طلوع ہونے سے قبل سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں آسمان سے تیزی کے ساتھ شہابیوں کی برسات ہوگی اور ایک گھنٹے میں اوسطاً 8 شہابیے نیچے زمین کی طرف آئیں گے۔

فلکیاتی انجمن کے سربراہ ماجد ابو زاہرۃ نے بتایا کہ شہابیوں کی بارش ہر سال ہوتی ہے اور ایسے موقع پر رات کے وقت آسمان کا منظر بے حد دلکش لگتا ہے۔

تاہم کل شب ہونے والی شہابیوں کی بارش غیر معمولی طور پر سابقہ تمام ایسے فلکیاتی نظاروں سے خوبصورت ہوگی کیونکہ آسمان بالکل صاف اور چاند بھی قمری مہینے کی آخری ہفتہ ہونے کے باعث ہلال کی شکل اختیار کر چکا ہوگا۔ اس موقع پر تاریک آسمان سے چھوٹے چھوٹے گرتے شہابیے سب با آسانی دیکھ سکیں گے۔