باب کعبہ کی تیاری میں 280 کلو گرام خالص سونا کا استعمال
بیت اللہ میں ایک سونے کا دروازہ لگا ہے جو خاص مواقع پر کھولا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کی تیاری میں کتنا خالص سونا استعمال ہوا اگر نہیں جانتے ہیں تو ہم اس کی تاریخ اور تفصیلات بتاتے ہیں۔
مکہ مکرمہ: خانہ کعبہ میں دروازہ نصب ہے جو خاص مواقع پر کھولا جاتا ہے کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کی تیاری میں کتنا خالص سونا استعمال کیا گیا ہے۔
مسلمانوں کے لیے سب سے محترم ومقدس مقام مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام میں واقع خانہ کعبہ ہے۔ بیت اللہ میں ایک سونے کا دروازہ لگا ہے جو خاص مواقع پر کھولا جاتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس کی تیاری میں کتنا خالص سونا استعمال ہوا اگر نہیں جانتے ہیں تو ہم اس کی تاریخ اور تفصیلات بتاتے ہیں۔
وزارت حج وعمرہ کے مطابق باب کعبہ مشرق کی جانب واقع ہے۔ اس کی لمبائی 318 سینٹی میٹر اور چوڑائی 171 سینٹی میٹر ہے اور اس دروازے کی تعمیر میں 280 کلو گرام خالص سونا استعمال کیا گیا ہے۔
آل سعود نے جب 1923 میں سعودی عرب کا اقتدار سنبھالا تو سب سے پہلے 1944 میں شاہ عبدالعزیز کے عہد میں باب کعبہ تبدیل کیا گیا اس کے بعد دوسری بار شاہ خالد کے دور میں 1977 میں خانہ کعبہ پر نیا دروازہ نصب کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق 1977 میں سعودی فرماں روا شاہ خالد نے نیا باب کعبہ تیار کرنے کا حکم اس وقت صادر کیا گیا جب وہ خانہ کعبہ میں نماز ادا کرکے باہر آ رہے تھے اور ان کی نظر باب کعبہ پر پڑےہوئے نشان پر پڑ گئی تھی۔