حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں اچانک بارش، محکمہ موسمیات کی وارننگ
پرانے شہر کے علاقے مَلَک پیٹ، سعیدآباد، سرور نگر، سنتوش نگر، بہادر پورہ، کشن باغ، پرانا پل اور زو پارک کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ اچانک بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک متاثر ہوئی، جبکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے کئی علاقوں میں چہارشنبہ کی دوپہر اچانک بارش ہوئی۔ یوسف گوڑہ، مدھورانگر، عنبرپیٹ، ایس آر نگر، پنجہ گٹہ، ایراگڈہ، صنعت نگر، جوبلی ہلز، بنجارہ ہلز اور نامپلی سمیت کئی مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پرانے شہر کے علاقے مَلَک پیٹ، سعیدآباد، سرور نگر، سنتوش نگر، بہادر پورہ، کشن باغ، پرانا پل اور زو پارک کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔ اچانک بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک متاثر ہوئی، جبکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ موسمیات حیدرآباد نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ گھنٹوں میں جنوبی حیدرآباد کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔ شیخ پیٹ، آصف نگر، نامپلی، مہدی پٹنم، راجندر نگر، چارمینار، سعیدآباد، سرور نگر اور ایل بی نگر کے مکینوں کو بارش کے لیے تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری اور کم سے کم 23 ڈگری رہنے کا امکان ہے، جبکہ فضاء میں شمال مغربی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں۔